ناندیڑ: 25 دسمبر(ورق تازہ نیوز)ناندیڑ شہر کے لوہار گلی علاقے میں ایک دکان میں آج صبح بھیانک آگ لگنے کا واقعہ رونما ہوا ۔جس میں تقریبا 70 سے 80 لاکھ روپےوں کا نقصان ہونے کی اطلاع دکان مالک نے دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق شہر کے قدیم مونڈھا لوہا گلی میں واقع لکشمیپلاسٹک کے گودام اور نقلی جویلری کی دکان میں صبح تقریبا ساڑھے اٹھ بجے کے وقت آگ لگنے کا واقعہ رونما ہوا ۔اس دکان کے اندر گراو¿نڈ میں پلاسٹک کا سامان اورنقلی زیورات کا سامان ذخیرہ کر کے رکھا ہوا تھا۔
اج صبح ساڑھے اٹھ بجے کی قریب دکان کے نیچے حصے میں اگ لگ گئی دکان بند ہونے سے دھواں شٹر اور کھڑکیوں سے باہر نکلنے لگا اس کی اتوارہ پولیس اور فائر برکگیڈ عملے کو اطلاع دی گئی ۔اس کے بعد فوری فائربریگیڈ کا عملہ اور پولیس کی ٹیم یہاں پہنچ گئی ۔دکان کے اندر جانے کے لیے جو شٹر بنا ہوا تھا وہاں پر مکمل طور پر دھواں دھواں تھا
اس لیے فائر بریگیڈ کے عملے کو دکان کے عقب میں واقع دیوار کو توڑنا پڑا جس کے بعد وہاں سے بڑی مشکل کے ساتھ دکان میں پانی کا چھڑکاو¿ کیا گیا ۔فائر برگیڈ کے عملے نے فی الفورآگ پر قابو پا لیا۔ جس کی وجہ سے اس علاقے میں موجود دیگر دکانوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ۔
دکان کاتقریبا 70 سے 80 لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ دکان کے مالک گجندررا وسنت راو بوبڈے نے بتایا کہ اس واقعے سے دکان میں موجود 70 سے 80 لاکھ روپےوں کے مال کانقصان پہنچا ہے ۔