ناندیڑ۔ ۱۷؍ جنوری ( نامہ نگار ):ناندیڑ کے سرمایہ کاروں کے لیے خوشخبری ہے کہ وہ اب دبئی میں بھی پراپرٹی خرید سکتے ہیں یا اپنی سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے دبئی کی مشہور SKYZ& STARZ Real Estateکمپنی کی جانب سے کل ۱۹؍ جنوری بروز اتوار صبح ۱۰؍ بجے سے رات ۸؍ بجے تک ناندیڑ شہر کے گرانڈ تلسی ہوٹل آنند نگر روڈ ناندیڑ میں دبئی پراپرٹی ایکسپو کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
اس موقع پر مذکورہ کمپنی کے ذمہ داران اور سرکردہ ماہرین شرکت کریں گے جو سرمایہ کاروں سے مشاورت اور تبادلہ خیال کر کے انہیں دبئی کے پراپرٹی کے متعلق معلومات فراہم کریں گے۔ متحدہ عرب امارت میں سرمایہ کاری اور رہائش کے خصوصی پیش کشوں کی معلومات اس دبئی پراپرٹی ایکسپو میں دستیاب رہے گی۔ دبئی میں موجود پراپرٹی کے بہترین مواقع کو اجاگر کرنا اس کا اہم مقصد ہے۔
ناندیڑ ، پربھنی، ہنگولی، واشم اضلاع کے پراپرٹی ڈیولپر اور دیگر سرمایہ کار اس سے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔ اس پراپرٹی ایکسپو میں داخلہ کے لیے کوئی فیس نہیں ہے آپکو موبائیل پر رجسٹریشن کرنا ہوگا۔ دبئی پراپرٹی ایکسپو میں دبئی کے بہترین ڈیولپرس جو بلڈنگ، ولاء، فلیٹ ، شاپنگ دکانیں فروخت کرتے ہیں ان کی معلومات دستیاب رہے گی۔ یہاں پر بکنگ کر کے کم سے کم رقم میں اپنی پراپرٹی کو محفوظ بنا سکتے ہیں۔
آن لائین رقم ادائیگی کے ذریعہ دبئی میں پراپرٹی خریدی جاسکتی ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے SKYZ& STARZ Real Estateکمپنی کے سرکردہ ماہرین سے ان کے موبائیل نمبر +971543094411 اور انڈیا کے موبائیل نمبر +919515265424 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔