مغربی مہاراشٹر میں یتیم بچوں اور ضرورت مندوں کی مدد کے لیے اقد امات طارق انور کے یومِ پیدائش پر فلاحی سرگرمیاں

مغربی مہاراشٹر میں یتیم بچوں اور ضرورت مندوں کی مدد کے لیے اقدامات
طارق انور کے یومِ پیدائش پر فلاحی سرگرمیاں

(آفتاب شیخ)
آل انڈیا قومی تنظیم کے قومی صدر، کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر رکن پارلیمان طارق انور کے یومِ پیدائش کے موقع پر مغربی مہاراشٹر میں مختلف فلاحی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔ پونے، احمد نگر اور شولاپور میں خصوصی تقریبات منعقد کی گئیں، جن میں یتیم بچوں، غریبوں اور بزرگوں کی مدد کے لیے اقدامات کیے گئے۔

مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے سیکریٹری اور قومی تنظیم مہاراشٹر کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر حاجی ذاکر شیخ نے بتایا کہ پونے کے یروڈا علاقے کے لکشمی نگر میں یتیم بچوں میں مٹھائی تقسیم کی گئی، جبکہ ناگپور چال میں ضرورت مند بزرگوں کو کھانے کے پیکٹ فراہم کیے گئے۔ اس موقع پر ڈاکٹر حاجی ذاکر شیخ اور اشوک اِٹکر نے نمایاں کردار ادا کیا۔

کونڈھوا میں کانگریس کارکن نورالدین شیخ نے بچوں کے ساتھ کیک کاٹا اور چاکلیٹ تقسیم کیں، جبکہ ناگپور چال پوسٹ آفس کے قریب سیرت ہوٹل میں بڑی تعداد میں لوگوں کی موجودگی میں چائے اور ناشتے کا انتظام کیا گیا۔

احمد نگر میں قومی تنظیم کے صدر سمیر خان کی قیادت میں دو اسپتالوں میں داخل مریضوں کو پھل تقسیم کیے گئے۔ اسی طرح شولاپور کے صدر عرفان شیخ کی قیادت میں رات کے وقت ضرورت مندوں میں کھانے کے پیکٹ اور کمبل تقسیم کیے گئے۔

ڈاکٹر حاجی ذاکر شیخ نے کہا کہ طارق انور کے یومِ پیدائش کو فلاحی کاموں کے ذریعے منانے کا مقصد معاشرے کے غریب اور ضرورت مند افراد کی مدد کرنا ہے۔ اس موقع پر پونے کے پروگرام کو کامیاب بنانے میں اشوک اِٹکر، نوراللہ شیخ، امیر شیخ، اسلم شیخ، مولانا غلام مصطفیٰ، سمیر شیخ، فیصل شیخ، فرینکلن جان، سنجے، رمیش بھالیراؤ، پپو پوراہیٹ، سُجیت بھائی دھانک اور دیگر کارکنوں نے اہم کردار ادا کیا۔

اس طرح طارق انور کا یومِ پیدائش پونے کے ساتھ ساتھ مغربی مہاراشٹر میں بھرپور جوش و جذبے اور فلاحی سرگرمیوں کے ساتھ منایا گیا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading