ناندیڑ میں بی جے پی کا بجلی مہاوترن کے دفتر پر ہلہ بول

ناندیڑ:5فروری ۔(ورق تازہ نیوز)مہاراشٹربجلی وترن ( ایم ایس ای ڈی سی ایل )کی پالیسی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے آج ناندیڑضلع میں چھ مقامات پر ایم ایس ای ڈی سی ایل کے دفتر پرہلہ بول کر کے اسے تالہ لگا دیا گیا۔ بی جے پی کے ناندیڑمہانگر صدر پروین سالے کی سربراہی میں شہر کے نیو مونڈھا میں ایم ایس ای ڈی سی ایل کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ بی جے پی کے عہدیداروں اور کارکنوں کو پولیس نے روک دیا ، لیکن اس ہاتھا پائی کے بعد کسی طرح ورکرس اندرتک داخل ہوئے اور اندرونی گیٹ کو لاک کرکے احتجاج کیا۔

ایم ایس ای ڈی سی ایل کے دفتر کے سامنے ایک گھنٹے تک بی جے پی کارکنوں نے وترن کمپنی ریاست کی اتحادی حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔ اس موقع پر بی جے پی کے ضلع جنرل سکریٹری دھرم بھوشن ایڈوکیٹ دلیپ ٹھاکر نے اپنی ابتدائی تقریر میںاحتجاج کے مقصدسے سبھی کوواقف کروایا ۔شہرصدر پروین سالے نے اپنی تقریر میں ریاستی مخلوط حکومت کی بیان بازی کو بے نقاب کیا اور متنبہ کیا کہ اگر ناندیڑ میں کسی کا بجلی کا رابطہ منقطع کیاگیا تو سخت احتجاج کیا جائے گا۔

سابق ضلع صدر اروند بھارتیہ ، ریاستی ایگزیکٹو مہیلا مورچہ کی ممبر ڈاکٹر۔ شیتل بھالکے ، ضلع نائب صدر سشیل چوہان ، او بی سی مورچہ کے صدر وینکٹیش جندم نے نے بھی اظہار خیال کیا۔ گنیش نمولے نے ایم ایس ای ڈی سی ایل کے خلاف احتجاج کرنے کے لئے اپنا سر منڈوایا۔ مہیلا مورچہ کے تمام ممبروں نے سیاہ لباس پہن کر مختلف طریقوں سے احتجاج کیا۔ودیوت بھون کے سامنے ہونے والے احتجاج میں جنرل سکریٹریز وجے گمبھیر ، اشوک پاٹل دھنیگاو¿ںکر ، دلیپ سنگھ سوڈی ، کنال گجھبھیر ، سندیپ کرناہہلے ، کے علاوہ دیگر عہدیداران اور کارکنان کثیرتعدادمیںموجودتھے۔