ناندیڑ میں ایئر کنڈیشنڈ بس پورٹ کی تعمیر کی تیاریاں

ناندیڑ، 17 جولائی:(ورق تازہ نیوز)ممبئی و ناندیڑ میں جدید سہولیات سے آراستہ ایئر کنڈیشنڈ بس پورٹ کی تعمیر کے منصوبے پر عملدرآمد کے سلسلے میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اس اہم اجلاس میں ریاست مہاراشٹر کے ٹرانسپورٹ وزیر پرتاپ راو سرنائک، رکن اسمبلی بالاجی راو کلیانکر اور ضلع کلکٹر راہول کارڈیلے موجود تھے۔

میونسپل کمشنر ڈاکٹر مہیش کمار ڈوئیفوڑے نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی، جبکہ محکمہ ٹرانسپورٹ کے پرنسپل سیکریٹری مہاجن سمیت متعلقہ اعلیٰ افسران بھی اجلاس میں موجود تھے۔اس موقع پر مجوزہ ایئر کنڈیشنڈ بس پورٹ کے مقام، ڈیزائن، بنیادی سہولیات اور جلد از جلد تعمیر کے مراحل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

وزیر پرتاپ راو نے منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایات دیں تاکہ عوام کو معیاری سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading