ناندیڑ میں آپ ﷺ کی شان میں گستاخی کا ایک اور معاملہ: اتوارہ پولس اسٹیشن پر مسلمانوں کا ہجوم

ناندیڑ: (ورق تازہ نیوز): ناندیڑمیں سوشل میڈیا پر حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخی کا ایک اور معاملہ سامنے آیا ہے. آج رات دیر گئے فیس بک پر پھر سے ایک پوسٹ وائرل کر کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا گیا.

جس کے بعد ناندیڑ کے عام مسلمان اور لیڈران کا ایک مشتعل ہجوم اتوارہ پولس اسٹیشن کے باہر گستاخ رسول ﷺ کی گرفتاری کے مطالبہ کو لیکر کھڑا ہے. تقریبا 2-3 ہزار کے ہجوم نے ناندیڑ ضلع ایس پی سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کی فی الفور گرفتاری کی جائے جس پر ضلع ایس پی نے خود اتوارہ پولس اسٹیشن پہونچ کر مسلمانوں سے ملاقات کی اور جلد سے جلد ملزم کو گرفتار کرنے کا تیقن دیا تاہم ہزاروں کی تعداد میں مشتعل ہجوم اتوارہ پولس اسٹیشن میں تادم نحریر 12:28 رات تک موجود تھا. حالات کافی کشیدہ ہے عوام میں زبردست غصہ ہے.

واضح رہے کہ اس سے قبل 19ا کتوبر کو کاوڑے نامی گستاخ رسول ﷺ نے اپنے فیس بُک اکاونٹ سے سرورِ کائنات حضرت محمد ﷺ کی شان میں نازیبا کلمات تحریر کئے تھے ۔ بعد ازیں پولس نے اس کے خلاف کاروائی کی تھی لیکن آج ایک اور معاملہ سامنے آنے پر مسلمانوں مشتعل ہوگئے.

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading