ناندیڑ میونسپل کارپوریشن کی پہلی جنرل میٹنگ؛ مختلف کمیٹیوں کے اراکین اور نامزد اراکین کے ناموں کا اعلان

ناندیڑ:16/مارچ ۔(ورق تازہ نیوز) ناندیڑ۔واگھالا سٹی میونسپل کارپوریشن کی آج منعقدہ پہلی عام میٹنگ میں آٹھ نامزد اراکین کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔ یہ اجلاس میئر کویتا تلشی مولے کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اسی اجلاس میں اسٹینڈنگ کمیٹی کے 16 اراکین اور پری سیکنڈری۔پرائمری تعلیم، خواتین و اطفال بہبود کمیٹی کے 11 اراکین کے نام بھی ظاہر کیے گئے۔

نامزد(کوآپٹ) اراکین کی جماعت وار فہرست

بھارتیہ جنتا پارٹی۔شیوسینا اتحاد
1۔ شری تیھرا امیت سنگھ گوپال سنگھ
2۔ شری کندکرتے دلیپ وینکٹ راؤ
3۔ شری جوشی آشو توش گنیش لال
4۔ شری دیوسرکر انکش وٹھل راؤ
5۔ شریمتی پاٹل سپریا سنجے

ونچت۔کانگریس محاذ
6۔ شیخ بلال شیخ رسول
7۔ عباس حسین رجب علی

مجلس اتحادالمسلمین
8۔ محمد ناصر احمد محمد اقبال

اسٹینڈنگ کمیٹی کے اراکین کا اعلان

میونسپل کارپوریشن کی سب سے بااثر سمجھی جانے والی اسٹینڈنگ کمیٹی میں بھارتیہ جنتا پارٹی۔شیوسینا اتحاد کی جانب سے درج ذیل اراکین کے ناموں کا اعلان کیا گیا:

سردار ویرندر سنگھ جگت سنگھ گاڑیوالے، سداشیو شنکر پوری، آشیش دھوندی راج نیرلکر، سمیت پرکاش متھا، ابھیشیک رمیش راؤ ساؤدے، تلجارام گنیش لال یادو، شریمتی دیپالی سنتوش مورے، شریمتی کویتا ناگناتھ گڈم، شریمتی سریتا گنگامنی برکلے اور کماری نیلم تلجیش یادو گرکھڈے۔

جبکہ آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کی جانب سے الطاف حسین، شفا ترنم عبدالروف، بیبی شاہستہ محمد سلمان خان اور پروین بیگم شیخ پاشا کے نام شامل کیے گئے ہیں۔ اسی طرح ناندیڑ لوکنایک وکاس آغاڑی کی جانب سے سنیتا روپک جوندھلے اور راہول مدھوکر راؤ سونسالے کو موقع دیا گیا ہے۔

تعلیم، خواتین و اطفال بہبود کمیٹی

پری سیکنڈری و پرائمری تعلیم، خواتین و اطفال بہبود کمیٹی کے 11 اراکین میں بھارتیہ جنتا پارٹی۔شیوسینا اتحاد کی جانب سے سات اراکین منتخب ہوئے ہیں، جن میں سدیچھا سونی پاٹل، نرنجنا راجو لانڈگے، امرتابائی بجرنگ سنگھ ٹھاکر، سندھیا مہندر دیوگنڈے، سلوچنا دھونڈیبا کاکڑے، منپریت کور امرجیت سنگھ کنجیوالے اور نیلم تلجیش یادو گرکھڈے شامل ہیں۔

ایم آئی ایم کی جانب سے اشوینی دشرَتھ دھونگڑے اور الکثری سمیہ گل افشاں کو نامزد کیا گیا ہے، جبکہ ناندیڑ لوک نیائے وکاس آغاڑی کی طرف سے آفیہ ناز قاضی نافے اور راجیشری جیج بھاؤ گودبلے (راکشسمارے) کو کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔

ادھر شہر میں اس بات کی بھی چرچا شروع ہو گئی ہے کہ آئندہ چند دنوں میں اسٹینڈنگ کمیٹی اور تعلیم، خواتین و اطفال بہبود کمیٹی کے صدر کے عہدوں کے لیے سیاسی رسہ کشی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading