ناندیڑ میمن جماعت کے صدر کی حیثیت سے ساجد وندھانی کا بلا مقابلہ انتخاب

ناندیڑ :12/ ڈسمبر ۔ ناندیڑ میمن جماعت(کچھی برادری ) کے سابقہ صدر جناب غفار بھائی مکرانی کی صدارت کی میعاد کی تکمیل کے بعد ناندیڑ میمن جماعت کے انتخابات عمل میں آئے ۔ جناب الحاج ساجد بھائی وندھانی(میٹرو ٹریڈرس قدیم مونڈھا ناندیڑ ) نے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ ان کی خدمات کو دیکھتے ہوئے دیگر امیدوار نے اپنی امیدواری داخل ہی نہیں کی ۔

لہذا جانب حاجی احمد نوی والا جو اس انتخاب کے نگراں تھے انہوں نے ساجد بھای وندھانی کے بلا مقابلہ منتخب ہونے کا اعلان کیا ساجد بھائی وندھانی ایک سماجی خدمت گار ہیں اور بہت ساری دینی و دنیوی تنظیموں سے وابستہ ہیں۔

لہذا ان کے بلا مقابلہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے دعاء ہیکہ اللہ تعالٰی ان کو مزید قوم و ملت کے لئے کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading