ناندیڑ: مدرسہ مدینۃ العلوم میں اساتذہ کی تقرری کے اشتہار پر عارضی روک

ناندیڑ:(راست) ضلع پریشد ناندیڑ کے محکمۂ تعلیم (ثانوی) کی جانب سے مدرسہ مدینۃ العلوم ناندیڑ میں اساتذہ کی تقرری کے لیے شائع کی گئی اشتہار کے معاملے میں کارروائی عارضی طور پر روکنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔موصولہ سرکاری مکتوب کے مطابق سید فیصل پاشا ولد سید فاروق پاشا، سکریٹری منیجنگ کمیٹی مدرسہ مدینۃ العلوم ناندیڑ نے 11 مارچ 2026 کو ایک تحریری یادداشت پیش کی ہے۔

اس یادداشت میں انہوں نے روزنامہ پُنیہ نگری میں 9 مارچ 2026 کو شائع ہونے والی اساتذہ کی تقرری کا اشتہار کے بارے میں کل 22 نکات پیش کرتے ہوئے اسے غیر مجاز اور غیر قانونی قرار دیا ہے اور اس اشتہار پر فوری روک لگانے کی درخواست کی ہے۔محکمۂ تعلیم نے اپنے مکتوب میں کہا ہے کہ اگر اس معاملے سے متعلق کوئی عرضداشت سپریم کورٹ یا ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہو تو عدالت کے فیصلے کے مطابق ہی تقرری کا عمل آگے بڑھایا جائے۔

اسی کے ساتھ درخواست کی نقل متعلقہ ادارہ کو فراہم کرتے ہوئے اس میں درج تمام نکات پر وضاحت طلب کی گئی ہے۔محکمۂ تعلیم نے واضح ہدایت دی ہے کہ جب تک اس معاملے میں وضاحت پیش نہیں کی جاتی تب تک اساتذہ کی تقرری کا عمل روک دیا جائے۔ اگر اس کے باوجود تقرری کی کارروائی کی جاتی ہے تو اس کو محکمہ کی جانب سے منظوری نہیں دی جائے گی۔یہ ہدایت تعلیم افسر (ثانوی)، ضلع پریشد ناندیڑ کی جانب سے جاری کی گئی ہے، جبکہ اس کی اطلاع سید فیصل پاشا، سکریٹری منیجنگ کمیٹی مدرسہ مدینۃ العلوم ناندیڑ کو بھی دے دی گئی ہے۔

ایک رسمی خط جو تعلیمی محکمے کی جانب سے ارسال کیا گیا ہے، جس میں مختلف امور کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading