ناندیڑ :محمد رفیق مارپیٹ معاملہ میں تحصیلدار نے خضر ملک ،محمد محیط اور شاہد انور کوپابند کیا

ناندیڑ ۔22 دسمبر (نامہ نگار):محمد رفیق محمد ابراہیم ساکن اتوارہ بازار نے 11 دسمبر 2018 کو اتوارہ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی تھی کہ رقم کی لین دین کے معاملے پرخضر ملک ساکن پیر برہان نگر ،محمد محیط (طوبیٰ کلاتھ سینٹر محمد علی روڈ)اور شاہد انوار ساکن شوبھا نگر ناندیڑنے انھیں مارپیٹ کی تھی۔اس معاملے میں پولس نے تعزیرات ہند کی دفعہ 323,504,506,34کے تحت مقدمہ درج کرلیا تھا ۔ بعد ازیںپولیس نے ان تینوں کو ناندیڑ تحصیلدار کے روبرو پیش کیا جہاں تحصیلدار نے تینوں ملزمین کو 6 مہینے تک کسی بھی قسم کی مارپیٹ اور غیر قانونی سرگرمیوں سے دور رہنے کی ہدایت دی۔ انہیں 15 ہزار روپئے کے مچلکے پر ضمانت دےتے ہوئے ہر 15 دن کو حاضری لگانے کو کہا ہے۔محمدرفیق نے اپنی شکایت میں مزید کہاتھا کہ وہ کپڑوں کے تاجر ہےں اور اتوارہ بازار میں ان کی دوکان ہے۔ 11 دسمبر 2018 کو رات 10 بجے کے قریب بھارت میڈیکل اتوارہ کے قریب خضر ملک ساکن پیر برہان نگر ،محمد محیط (طوبیٰ کلاتھ سینٹر محمد علی روڈ)اور شاہد انوار ساکن شوبھا نگر ناندیڑ مل کر دوکان پر آئے اور محمد محیط نے کہا کہ تو خضر کے پیسے کیوں نہیں دے رہا۔ میں (محمد رفیق )نے کہا کہ میں خضر کے پیسے دینا نہیں ہوں اور میرا اس کو کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ بس اتنا ہی کہنا تھا کہ تینوں نے مل کر میرے ساتھ گالی گلوج اور مارپیٹ کی ۔مارپیٹ کی وجہہ سے میری پٹھ اور کمر متاثر ہوئی اور جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی ۔پولیس نے اس سلسلہ میں محمد رفیق کی شکایت پر تعزیرات ہند کی دفعہ 323,504,506,34کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ مزید تحقیقات پولیس کانسٹیبل گووند واڑ کررہے ہیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading