ناندیڑ: مؤظّف وائس پرنسپل، سائنس کالج،ڈاکٹر انوار محمد خان کا انتقال

ناندیڑ:30. ڈسمبر(ورق تازہ نیوز) نہایت افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ آج بتاریخ 30 دسمبر 2020 بروز بُدھ کو ناندیڑ کے معروف ماہر چشم ڈاکٹر سہیل عرفان خان اور عادل عمران خان عرف شجیع کے والد محترم جناب الحاج ڈاکٹر انوار محمد خان صاحب (مؤظّف وائس پرنسپل، سائنس کالج، ناندیڑ) ساکن نظام کالونی، ناندیڑ کا طویل علالت کے باعث قضائے الٰہی سے انتقال ہوگیا ہے. (انا لله وانا اليه راجعون).

الله تعالیٰ، مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں مقام عطاء فرمائے. مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انھیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے. ڈاکٹر سہیل عرفان خان و عادل عمران خان عرف شجیع اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے. آمین یا رب العالمین.

ان شآءالله! مرحوم کی نماز جنازہ آج 30 ڈسمبر بعد نماز عشاء نظام کالونی گراؤنڈ، ناندیڑ میں ادا کی جائے گی اور تدفین نئی آبادی قبرستان، ناندیڑ میں عمل میں آئے گی.

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading