ناندیڑ لوک سبھا سے پرتاپ پاٹل چکھلی کر بی جے پی کے امیدوار ہوں گے؟

ناندیڑ:19ڈسمبر ۔( ورق تازہ نیوز)وزیراعلیٰ دیویندر پھڑنویس اگرآئندہ لوک سبھاچناو¿ لڑنے کاحکم دیتے ہیں وہ ناندیڑحلقہ سے چناو¿ لڑیں گے اس طرح کااعلان رکن اسمبلی پرتاپ پاٹل چکھلی کرنے کردیا ہے۔لوہا مجلس بلدیہ کے چناو¿ میںپرتاپ پاٹل نے بی جے پی کو یادگار جیت دلوائی ہے۔ لوہا کی پچاس سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ بی جے پی نے یہاںپرحکومت بنائی ہے ۔ناندیڑضلع میں کانگریس کو صرف وہی ٹکر دینے والے واحد لیڈر ہے اوراشوک راو¿ چوہان کو ہمیشہ ہaی سیاسی میدان میں پریشان کرتے رہے ہیں ۔آئندہ چند ماہ بعد لوک سبھا کے انتخابات کیلئے بی جے پی نے ناندیڑحلقہ سے طاقتور امیدوار اتارنے کی تیاری شروع کردی ہے جس میں پرتاپ پاٹل کانام سرفہرست ہے۔ سابقہ وزیرمادھوراو¿ کنہالکر بھی اس فہرست میں شاملہے لیکن بی جے پی میں پرتاپ پاٹل سب کی پہلی پسند ہے ۔ کل لوہا میں ایک پروگرام کے دوران چکھلی کر نے کہا کہ اگر پارٹی انھیں لوک سبھاچناو¿ لڑنے کاحکم دیتی ہے تو وہ یقینا میدان میںاتریں گے۔ویسے ناندیڑ کے سیاسی حلقوں میں یہ بحث چل رہی تھی کہ پرتاپ پاٹل ناندیڑ سے لوک سبھا کا چناو¿ لڑسکتے ہیں لیکن اب خود پرتاپ پاٹل نے پارٹی حکم پر چناو¿ لڑنے کااعلان کردیا ہے تو یہ بات درست ہےکہ بی جے پی پہلے سے چکھلی کر میدان میںاتارنے کی تیاری میںلگی ہوئی ہے ۔ناندیڑ میںاشوک راو¿ کو سیاسی ٹکر دینے کی طاقت صرف پرتاپ پاٹل چکھلی کرمیں ہے ایسی چرچا ہے ۔ اسی کے مدنظر ناندیڑحلقہ لوک سبھا میں پرتاپ پاٹل نے اپنی سرگرمیاں تیز کردی ہیں ۔ بلولی میں ایک میٹنگ لینے کے بعد کل لوہا میں باضابطہ اعلان بھی کردی ۔پرتاپ پاٹل چکھلی کر کی سیاسی شناخت دیگر لیڈران سے مختلف ہے۔وہ ہر سماج ‘ہردھرم اور ذات پات کے لیڈران میں قدر کی نگاہ سے دےکھے جاتے ہیں اورسیکولرذہن کے قائد مانے جاتے ہیں اسی لئے لوہااورقندہار حلقہ انتخاب میں ہر طبقہ کے ووٹرس انھیں بھاری ووٹوں کی اکثریت سے کامیاب کرتے آئے ہیں ۔اگر بی جے پی واقعی میں پرتاپ پاٹل کواپنا امیدوار بناتی ہے تو اس طرح کاچناو¿ اشوک راوکیلئے کافی مشکل ثابت ہوسکتا ہے۔ویسے بھی اشوک راو¿چوہان نے اس مرتبہ اسمبلی چناو¿لڑنے کوترجیح دی ہے اور اس مرتبہ ناندیڑحلقہ لوک سبھا سے انکی شریک حیات امیتاتائی چوہان امیدوارہوسکتی ہیں ا س طرح کی قیاس آرائیاں لگائی جارہی ہیں ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading