ناندیڑ:7فروری۔(ورق تازہ نیوز)مہاراشٹرپبلک ورکس منسٹر اور سرپرست وزیر اشوک چوان کی سربراہی میں کانگریس پارٹی نے ناندیڑ ضلع میں میونسپل کارپوریشن ، سٹی کونسل اور نگر پنچایت کے ضمنی انتخابات میں 6 میں سے 5 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ریاست میں مہا ویکاس اگھاڑی کی حکومت کے قیا م کے بعد یہ ضلع ناندیڑ کا پہلا ضمنی انتخاب تھا۔
اس انتخاب میں بی جے پی کو ایک بھی نشست پرکامیابی نہیں ملی ۔ ، لیکن ایک جگہ پر آزاد امیدوار نے محض 70 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ کانگریس کی اس کامیابی سے ناندیڑ ضلع میں ترقی کا محاذ مضبوط تر ہوگیا ہے۔
اس ضمنی انتخاب میں ناندیڑ۔واگھالہ میونسپل کارپوریشن وارڈ نمبر۔13(D) میں ، کانگریس کے عبدالغفار عبدالستار 1 ہزار 866 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی۔دھرم آباد مجلس بلدیہ وارڈ نمبر 2 (اے) میں کانگریس کے کویتا نارائن بولومواد کو 229 اور وارڈ نمبر 4 (اے) کانگریس کے سائیا ریڈی پوشتی گنگادھر ، 466 ووٹوں سے‘حمایت نگر سٹی کونسل وارڈ نمبر۔ 13سے کانگریس کی اصغری بیگم اے۔ رحمن ، 341 ووٹوں سے ، نائیگاو¿ں نگر پنچایت کے وارڈ نمبر 20 میں کانگریس کے بوینواڈ ہنمنت آنندراو¿ کو 207 ووٹوں سے جیت حاصل ہوئی۔بلولی مجلس بلدیہ کے وارڈ نمبر 5 (اے) میں کانگریس کے امیدوار لکشمن شنکررا شیٹیور کو صرف 70 ووٹوں سے شکست کاسامنا کرنا پڑا ۔وزیر تعمیرات و ناندیڑ کے ضلع سرپرست وزیر اشوک چوہان نے فاتح امیدواروں کو مبارکباد پیش کی اور رائے دہندگان کے اعتماد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
پربھنی بلدی ضمنی چناومیں کانگریس کی شہنازبی منتخب
پربھنی: 7فروری ۔ (ورق تازہ نیوز)پربھنی میونسپل کارپوریشن کے پربھاگ نمبر 14(A) کے ضمنی چناو میں کانگریس پارٹی کی خان شہناز بی اکبرخان نے کامیابی حاصل کی ہے ۔ انھوں نے راشٹروادی کانگریس پارٹی کے اپنے حریف امیدوار سید محبوب علی سید احمدعلی کو 4279 ووٹوں سے شکست دے دی ۔سید احمدعلی نے 2351ووٹ حاصل کئے ۔ جملہ 7495 ووٹ ڈالے گئے ۔آج صبح دس بجے ووٹوں کی گنتی شروع ہوئی اور کانگریس پارٹی کی امیدوار شروع ہی سے سبقت حاصل کئے ہوئے تھیں۔ یہ پربھاگ مسلم آبادی غلبہ والا علاقہ ہے ۔ا س لئے یہاں سے کسی مسلم امیدوار کی کامیابی کی ہی توقع تھی ۔