ناندیڑ ضلع کے اقلیتی تعلیمی اداروں کو حکومت سے مالی امداد

ناندیڑ، 3 نومبر:(ورق تازہ نیوز)ضلع ناندیڑ میں مذہبی اقلیتی طلبہ کی اکثریت رکھنے والی سرکاری منظوری یافتہ نجی اسکولوں، جونیئر کالجوں، صنعتی تربیتی اداروں، میونسپل اسکولوں اور معذور بچوں کے تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے سال 2025-26 کے لیے امدادی اسکیم کے تحت درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

حکومتی فیصلے مورخہ 7 اکتوبر 2024 کے مطابق اقلیتی تعلیمی اداروں کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے دی جانے والی امداد کی حد دو لاکھ روپے سے بڑھا کر دس لاکھ روپے کر دی گئی ہے۔
دلچسپی رکھنے والے اداروں کو مقررہ نمونے میں مکمل فارم 14 نومبر 2025 تک دفترِ ضلع منصوبہ کمیٹی، کلکٹر آفس، ناندیڑ میں جمع کرانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ درخواست فارم http://mdd.maharashtra.gov.in پر دستیاب ہے۔

کلکٹر اور اعلیٰ سطحی انتخابی کمیٹی کے صدر راہول کڑدیلے نے اپیل کی ہے کہ تمام اہل ادارے مقررہ مدت کے اندر اپنے مکمل فارم دفتر کے اوقات میں جمع کرائیں۔

اس اسکیم کے تحت درج ذیل شرائط رکھی گئی ہیں:

اسکول، کالج یا صنعتی تربیتی ادارے میں کم از کم 70 فیصد طلبہ مذہبی اقلیتی طبقے (مسلم، بدھ، عیسائی، جین، سکھ، پارسی) سے تعلق رکھتے ہوں۔

معذور بچوں کے اداروں میں کم از کم 50 فیصد اقلیتی طلبہ ہونے ضروری ہیں۔

بنیادی سہولتوں میں اسکول کی عمارت کی مرمت، لائبریری کی جدید کاری، کمپیوٹر لیب کی تعمیر، فرنیچر، انورٹر، تعلیمی مواد، ایل سی ڈی پروجیکٹر، انگریزی لینگوئج لیب، صاف پینے کے پانی کی فراہمی، لیبارٹری کی جدید کاری، ٹوائلٹ کی تعمیر و مرمت، زیروکس مشین، کمپیوٹر ہارڈ ویئر و سافٹ ویئر وغیرہ شامل ہیں۔

وہ ادارے جنہیں پانچ مرتبہ امداد مل چکی ہے، اس سال اہل نہیں ہوں گے۔مقررہ مدت کے بعد موصولہ درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading