ناندیڑ، 2 دسمبر:(ورق تازہ نیوز)ناندیڑ ضلع کی مختلف میونسپل کونسلوں اور نگر پنچایتوں میں آج ہونے والی ووٹنگ میں ریکارڈ عوامی جوش دیکھا گیا۔ ضلع بھر میں شام 5:30 بجے تک مجموعی طور پر 74.75 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔
انتخابی عمل کے آغاز یعنی صبح 7:30 بجے سے ہی شہریوں نے حقِ رائے دہی کا بھرپور استعمال شروع کیا اور پولنگ کے گراف میں مسلسل اضافہ دیکھنے کو ملا۔
ہر میونسپل کونسل کی شرحِ پولنگ (شام 5:30 بجے تک)
(اعداد و شمار ماخذ: کلکٹر آفس ناندیڑ)
لوہا میں سب سے زیادہ پولنگ — حد گاؤں میں کم
اعداد و شمار کے مطابق لوہا میونسپل کونسل نے سب سے زیادہ 81.80 فیصد کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ حدگاؤں میں ووٹنگ قدرے کم یعنی 65.80 فیصد ریکارڈ ہوئی۔

شہریوں میں بھرپور جوش و خروش
انتخابی مراکز پر صبح ہی سے طویل قطاریں نظر آئیں اور ووٹرز نے پُرامن ماحول میں ووٹنگ کی۔ انتظامیہ کی جانب سے تمام ضروری سہولتوں اور سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا گیا تھا۔