ناندیڑمیڈیکل کالج کے ڈین مسکے کا تبادلہ ‘امبہ جوگائی کے دیشمکھ کو ذمہ داری
ناندیڑ:27۔جولائی۔ (ورق تازہ نیوز)وشنوپوری کے ڈاکٹرشنکرراو چوہان سرکاری میڈیکل کالج و اسپتال کے ڈین ڈاکٹرچندرکانت کافی الفور تبادلہ کیاگیا ہے۔یہاں کے اسپتال میں کورونا مریضوں کی تعداد اور اموات کے تناسب میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس پر قابوپانے میں ڈین ڈاکٹرمسکے ناکام ثابت ہوئے ہیں اسلئے انکی جگہ امبہ جوگائی کے ڈاکٹرسدھیر دیشمکھ کے پاس زائد ذمہ داری سونپی گئی ہے۔آج بروزپیر کو دیشمکھ رجوع بہ کار ہوگئے ۔
اورنگ آباد کے سرکاری میڈیکل کالج سے ڈاکٹرچندرکانت مسکے کا ناندیڑ تبادلہ کیاگیاتھا ۔اس سے قبل ڈین ڈاکٹر کانن بالا نے بہتر انداز میں اپنی خدمات انجام دی تھی ۔لیکن ڈاکٹر مسکے کے دور کارکردگی میں میڈیکل کالج و اسپتال میں کچھ بھی صحیح نہیں چل رہا ہے اور حالت کافی خراب ہے ۔ کورونا کے دور میں ڈاکٹر مسکے کی کارکردگی پر کافی سوالات اٹھائے گئے اور انکا طرز عمل بھی کافی مختلف تھا ۔ کورونا اقدامات کےلئے سات کروڑ روپیوں کے اخراجات سے انتظامات کئے گئے تھے لیکن سرکاری دواخانہ میںکئے گئے کاموںپرخود ضلع کلکٹر نے ناراضگی کااظہار کیاتھا ۔دوسری جانب اسپتال میں کورونا متاثرین کی موت کے تناسب میں دن بدن اضافہ ہورہاہے ۔ڈاکٹر مسکے پر کرونااموات کے تناسب میں کمی نہ لانے کا الزام لگاکر طبی تعلیم محکمہ کے ڈائریکٹر ونوڈل آفیسر ڈاکٹرتاتیاراو لہانے نے ڈاکٹرمسکے کی جگہ امبہ جوگائی کے ڈاکٹرسدھیر دیشمکھ کاتقرر کیا ہے۔ناندیڑ کے وشنوپوری کے سرکاری دواخانہ کے حالات کافی خراب ہے ۔مریضوں کو بیشتر دوائیں باہر سے خریدی کرنا پڑتا ہے جبکہ گندگی کا مسئلہ ہمیشہ ہی زیر بحث رہتا ہے۔
بھوکر میںتین افراد نے دوست کو لوٹ لیا
ناندیڑ:27۔جولائی۔ (ورق تازہ نیوز)بھوکر کے تین افراد نے مل کر دو افراد کو مارپیٹ کرکے انکی تحویل سے 25ہزار روپے لوٹ لئے ۔یہ پچیس ہزار روپے اپنے دوست کی بہن کی شادی کیلئے فریادی نے لائے تھے ۔ شوبھم مکندراو اڈکنے عمر 22سال ساکن پوارکالونی بھوکر یہ نوجوان اپنے دوست ایشور کی بہن کی شادی کیلئے وجئے پوار سے 25ہزار روپے لے کر پرفل نگر کی سمت جارہاتھا کہ ریلوے پٹری کے قریب پہنچان کے لوگ پریم گائیکواڑعرف پپو دادا‘وجئے دنونے ہرش وردھن بیٹھے ہوئے تھے ۔انھوں نے شوبھم کوروک کر طلب کیااورکہا کہ ہمیں پارٹی دے ورنہ پارٹی کےلئے 5 ہزار روپے دے ۔اس وقت شوبھم نے کہا کہ میرے پاس 25ہزار روپے ہے لیکن یہ ایشور کی بہوکی شادی کیلئے لائے گئے ہیںاوراسے دینا ہے۔جیسے ہی تینوں کو پچیس ہزار روپے کاپتہ چلاانھوں نے فی الفور یہ رقم شوبھم کے جیب سے نکال لی اور وجئے نے شوبھم کے سرمیں پتھر مارکرشدید زخمی کردی ۔اس وقت سچین راٹھوڑ نامی نوجوان نے اپنے دوست شوبھم کوبچانے کی کوشش تو اسے بھی پریم گائیکواڑ نے چاقو سے حملہ کرکے زخمی کردیا۔اس کے بعد پریم اور اسکے ساتھی پچیس ہزار روپے لے کرفرار ہوگئے ۔بھوکر پولس نے اس معاملے میں مقدمہ درج کردیا ہے ۔
اردھاپورمیں 48سالہ خاتون پازیٹیو
اردھاپور ( شیخ زبیر ) آج اردھاپور شہر میں کریم کالونی کی ساکن ایک خاتون پازیٹیو پائی گئی جس سے شہریان اردھاپور میں تشویش پائی جاتی ہے۔ اب تک شہر اردھاپور اس وبا سے محفوظ تھا اور انتظامیہ اور عوام کی تمام کوششیں کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ثابت ہورہی تھیں لیکن آج کریم کالونی کی ساکن ایک 48 سالہ خاتون کی پازیٹیو رپورٹ موصول ہونے کے باعث شہریان اردھاپور اور انتظامیہ کی تشویش بڑھ گئی ہے ۔ شہر میں ایک مریض ملنے کے بعد تعلقہ کے تمام عہدیداران اور ذمہ داران چوکس ہو گئے ہیں اور علاقے کو سیل کرنے کی تمام تیاریاں بھی شروع کردی گئی۔مقامی انتظامیہ نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی افواہ پردھیان نہ دیں اورانتظامیہ کاتعاون کریں۔