نئی دہلی، 27 جولائی (یو این آئی) ملک میں کورونا وائرس کے عالمی وبا (کووڈ 19) کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اب تک کورونا سے متاثرین کی تعداد 14.79 لاکھ تک جا پہنچی ہے لیکن ساتھ ہی ساتھ مریضوں کی شفایابی کی شرح میں بھی بہتری آرہی ہے اور اس کوشش میں پیر کومزید کامیابی حاصل ہوئی۔
پچھلے دو دنوں میں ملک میں انفیکشن کے ایک لاکھ سے زیادہ معاملے ہوچکے ہیں۔ اس سے پہلے تین دن میں انفیکشن کے ایک لاکھ معاملے تھے۔
اتوار کی رات کورونا وائرس سے شدید متاثرین کی تعداد مہاراشٹرا، آندھرا پردیش، تمل ناڈو، کرناٹک، اترپردیش، بہار اور مغربی بنگال میں وبا پھیل کر 14.79 لاکھ ہوگئی اور ہلاکتوں کی تعداد 33436 ہوگئی۔
اس عرصے کے دوران، یہ راحت کی بات ہے کہ مریضوں کی شفایابی کی شرح آج بڑھ کر 64.24 فیصد ہوگئی، جو اتوار کے روز 63.90 فیصد تھی۔ اموات کی شرح بھی آج 2.28 فیصد کے مقابلہ میں کم ہوکر 2.26 فیصد ہوگئی ہے۔
آج صبح مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1435453 تھی اور اموات کی مجموعی تعداد 32771 تھی۔