ناندیڑ ضلع میں شام سات بجے تک ریڈ الرٹ ث،تین دنوں تک بارش کا ایلو الرٹ جاری

ناندیڑ – علاقائی موسمیاتی مرکز، ممبئی نے آج 16 اگست کو شام 4 بجے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ناندیڑ ضلع کے لیے آج شام 7 بجے تک ریڈ (RED) الرٹ جاری کیا ہے۔

دریں اثناء ضلع کے الگ تھلگ مقامات پر 41 سے 61 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے، گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

ناندیڑ ضلع کے لیے۔ 17، 18 اور 19 اگست کے چار دنوں کے لیے یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ اس دوران ضلع میں چند مقامات پر 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔

کلکٹر ابھیجیت راوت نے عوام سے اس دوران محتاط رہنے کی اپیل کی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading