
ناندیڑ: 23 نومبر(ورق تازہ نیوز) ناندیڑ ضلع میں نو اسمبلی حلقوں کے انتخابات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ رات دیر گئے نتائج کے مطابق کنوٹ سے بی جے پی کے بھیم راو¿ کرم، ہدگاو¿ں حلقہ سے شیو سینا کے بابو راو¿ کدم کوہلیکر، بھوکر اسمبلی سے بی جے پی کے سریجیا اشول راو چوہان، ناندیڑ شمال سے شیوسینا کے بالاجی کلیانکر، ناندیڑ جنوب سے شیو سینا کے آنند تڈکے پاٹل بونڈھارکر، لوہاسے این سی پی کے پرتاپ پاٹل چکھلی کر، نائیگاوں حلقہ سے بی جے پی کے راجیش پوار ‘ بی جے پی کے جیتیش انتا پورکر دیگلور سے مکھیڈ ودھان سبھا حلقہ سے ڈاکٹر تشار راٹھوڑ جیت گئے ہیں۔
ناندیڑ ضلع میں، نو اسمبلیوں میں سے، بھارتیہ جنتا پارٹی نے کل 9 سیٹوں میں سے 5، شیوسینا نے 3، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی نے 1 پر کامیابی حاصل کی ہے۔ کانگریس کے امیدوار رویندر چوان نے قانون ساز اسمبلی کے ساتھ ہونے والے لوک سبھا ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کی ہے۔