ناندیڑ:21/ڈسمبر ۔ (ورق تازہ نیوز)ناندیڑ ضلع میں منعقدہ بلدیہ اور نگر پنچایت انتخابات 2025 کے نتائج جاری کر دیے گئے ہیں۔ سامنے آئے اعداد و شمار کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے سب سے زیادہ کامیابی حاصل کرتے ہوئے 3 نگر ادھیکش (صدرِ بلدیہ) اور 74 نگر سیوک (کونسلر) منتخب کرائے ہیں۔
نتائج کے مطابق نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی – اجیت پوار گروپ) نے بھی 3 نگر ادھیکش کے ساتھ 70 نگر سیوک جیت کر مضبوط موجودگی درج کرائی ہے۔ کانگریس پارٹی کو 2 نگر ادھیکش اور 42 نگر سیوکوں پر اکتفا کرنا پڑا۔
شیو سینا (شندے گروپ) نے 2 نگر ادھیکش اور 15 نگر سیوک، جبکہ شیو سینا (ادھو بالا صاحب ٹھاکرے گروپ) نے 1 نگر ادھیکش اور 14 نگر سیوک منتخب کرائے ہیں۔ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد پوار گروپ) کے حصے میں 6 نگر سیوک آئے ہیں۔
اسی طرح مجلس اتحاد المسلمین (MIM) کے مدکھیڑ میں 2، ونچت بہوجن آگھاڑی کا ایک رکن کونسل منتخب ہوا ہے۔ مراٹھواڑہ جَنہِت پارٹی کو 2 نگر ادھیکش اور 33 نگر سیوک حاصل ہوئے ہیں، جبکہ آزاد امیدواروں نے 12 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔
مجموعی طور پر ناندیڑ ضلع میں کل 13 صدور بلدیہ اور 269 نگر سیوک منتخب ہوئے ہیں۔ ان نتائج کے بعد ضلع کی سیاسی فضا میں خاصی گہما گہمی دیکھنے میں آ رہی ہے اور مختلف جماعتوں میں آئندہ ناندیڑ بلدیہ عظمیٰ بلدیاتی نظم و نسق کو لے کر سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔

