ناندیڑ: شیواجی مجسمہ کے پاس گڑھوں میں پانی جمع ہونے سے شہریان پریشان

ناندیڑ:23مئی :(ورق تازہ نیوز) شہر کے قلب میں واقع چھترپتی شیواجی مہاراج کے مجسمہ کے آس پاس ڈرینج لائن کی مرمت کا کام جاری ہونے کے سبب سڑک کی حالت خستہ ہو چکی ہے۔ جگہ جگہ گڑھوں میں پانی جمع ہے، جس کی وجہ سے گاڑی سواروں اور راہگیروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

شہر کی مصروف ترین سڑک ہونے کے باوجود انتظامیہ کی غفلت سے شہریوں میں ناراضی پائی جا رہی ہے۔ بارش کے پانی کے ساتھ مٹی اور کیچڑ نے سڑک کو انتہائی خطرناک بنا دیا ہے، جس سے گاڑیوں کی آمد و رفت متاثر ہو رہی ہے۔ع

وام کا کہنا ہے کہ اگر جلد ہی سڑک کی مرمت اور نکاسی آب کا مناسب بندوبست نہ کیا گیا تو کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ پیش آ سکتا ہے۔ شہریوں نے میونسپل کارپوریشن سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading