ناندیڑ شہر وضلع میں دوسرے دن بھی موسلادھار بارش جاری،کئی گھروں میں پانی داخل،فوج طلب

ناندیڑ :29/اگست ۔( ورق تازہ نیوز)ناندیڑ شہر وضلع میں دوسرے دن بھی موسلادھار بارش جاری اور جمعہ کی صبح انتہائی شدید بچارش ہوئی جس سے ایسا محسوس ہوا کہ شہر میں بادل پھٹ گئے۔

ناندیڑ شہر میں کئی گھروں میں پانی داخل ہو گیا ہے۔ ضلع بھر میں سیلاب کی مجموعی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ناندیڑ کے ضلع کلکٹر راہول کرڈیلے نے ایک بار پھر فوج کو بچاؤ کاروائیوں کے لیے بلایا ہے۔ فوج کا یہ دستہ جلد ہی ناندیڑ پہنچ جائے گا۔ ضلع میں جاری بارش کے پیش نظر تمام اسکولوں میں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

وشنو پوری پروجیکٹ کے گیارہ گیٹ کھول دیے گئے ہیں۔ گوداوری ندی کے طاس میں 88 ہزار 143 کیوسک کی رفتار سے پانی چھوڑا جا رہا ہے۔محکمہ موسمیات نے ناندیڑ ضلع کے لیے 29 اگست کو یلو الرٹ جاری کیا ہے۔صبح سے ہی موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ اس بارش کا سب سے بڑا اثر فی الحال ناندیڑ شہر پر ہے۔ ناندیڑ شہر کے کئی علاقوں میں پانی داخل ہو گیا ہے۔

وسنت نگر، بابا نگر، مگن پورہ، راجرشی شاہو نگر، نوا مونڈھا،کے علاوہ کھڑکپورہ ،واگھی روڈ، ہلال نگر ،ملت نگر ،،ملیاں۔ گاڑی پورہ کالا پل۔ جھنڈا گلی ،حبیبیہ کالونی ونائک نگر اور داتا نگر شاردا نگر میں بھی پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے۔ نیو ناندیڑ کے سڈکو، وسرانی، کوٹھا علاقوں میں بھی پانی کئی بستیوں میں داخل ہو گیا ہے۔ پرانے ناندیڑ میں گنگا نگر، لمبینی نگر، ونکر کالونی، شیو نگر نالہ وغیرہ علاقوں کے کئی گھروں میں پانی داخل ہوگیا ہے۔ ناندیڑ شہر اور پورے ضلع میں جاری اس بارش کے پس منظر میں ضلع کلکٹر راہول کرڈیلے نے بتایا کہ ناندیڑ ضلع کے تمام اسکولوں میں آج جمعہ کو تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔اس مصل دھر بارش کی وجہ سے شہر کے کئی علاقوں میں بجلی سپلائی ٹھپ ہو گئی ہے کیونکہ پانی اتنا زیادہ تھا کہ بجلی کے ڈی پی میں پانی داخل ہو گیا ہے

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading