
ناندیڑ:7اگست۔(ورق تازہ نیوز) شہر اور ضلع بھر میں میں گزشتہ ایک ہفتے سے زائد عرصے سے اچھی بارش ہو رہی ہے اس کے باوجود شہر کو پانی سپلائی کرنے والے وشنوپوری ڈیم آ ج بھی خشک ہے کیونکہ ابھی تک ڈیم میں جائیکواڑی اورناسک کا پانی نہیں پہنچا ہے۔جس کی وجہ سے وشنوپوری اور گوداوری ندی بھی پوری طرح خشک ہے۔ گزشتہ دس دنوں سے جاری بارش کی وجہ سے سے صرف مختصر پانی ہی ڈیم میں جمع ہو سکا جو شہریان کو دس تاپندرہ دن کے وقفہ کے بعد پانی سپلائی کیا جارہا ہے ناندیڑ شہر میں پانی سپلائی کاانحصاراسی ڈیم پر ہی ہے لیکن گزشتہ چار ماہ سے شدید گرمی کی وجہ سے صورتحال کافی سنگین بنی ہوئی ہے اوراس وجہ سے وشنوپوری ڈیم کا پانی پوری طرح ختم ہوچکا ہے ۔اسلئے چنددنوں قبل پربھنی ضلع سدیشور ڈیم اور دیگرآبی ذخائر سے پانی کا ذخیرہ گوداوری ندی میں پہنچایاگیا اور یہ امید ظاہر کی جا رہی تھی کہ جولائی میں اچھی بارش ہوگی جس کی وجہ سے ٹیم میں پانی کا ذخیرہ ہوجائے گا لیکن جولائی ختم ہونے کے بعد بھی ضلع بھر میں موسلادھاربارش نہیں ہوئی ۔اسلئے آج بھی وشنوپوری ڈیم پانی کوترس رہا ہے ۔ جس کا اثر یہ ہے کہ شہریان کو بھی پندرہ دن میں ایک مرتبہ نلوں کو پانی سپلائی کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب کسانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے کیونکہ ضلع میں 10 تا 12 دنوں سے اچھی بارش ہو رہی ہے جو فصلوں کے لیے کافی فائدہ مند ہے ۔جائیکواڑی دیم میں کل رات تک تقریباً پچاس فیصد ذخیرہ آب جمع ہوگیا ہے ۔جبکہ عیسی پورڈیم میں کل تک صرف 11فیصد ہی پانی کا ذخیرہ ہوا ہے ۔اسکے برعکس وشنو پوری ڈیم کی صورتحال کافی ابتر ہے ۔ذخیرہ آب نہ ہونے سے شہریان کو پینے کے پانی کی تلاش میں آج بھی در در بھٹکنا پڑ رہا ہے۔ بالخصوص قدیم شہر کے گاڑی پورہ منیارگلی‘ اتوارہ۔ قلعہ روڈ‘سائی نگر‘ہتائی‘کربلا‘منڈھائی اور دیگر علاقوں میں پانی کی شدید قلت پائی جاتی ہے اور لوگ آج بھی ایک گھڑا پانی کے لئے لیے بھٹکتے نظر آرہے ہیں جبکہ کچھ لوگ پانی خرید کراستعمال کررہے ہیں۔ایک ہزار لیٹر پانی کی ٹاکی آج بھی چار سو روپیے میں فروخت ہو رہی ہے ۔جس گھر میں بڑی فیملی میں ہے انھیں دو تا تین ہزار لیٹر پانی لگ رہا ہے ۔انھیںایک ہزار تاپندرہ سو روپیہ پانی کے لیے خرچ کرنے پڑرہے ہیں۔ جب تک ناسک اور جائیکواڑی ڈیم سے پانی گوداوری ندی میں نہیں پہنچے گا۔ناندیڑمیں پانی کی صورتحال بہتر نہیں ہوگی ۔توقع ہے کہ تین۔چار دنوں میں ناسک اور جائیکواڑی ڈیمس کاپانی ناندیڑ کی گوداوری ندی میں داخل ہوگا ۔ناسک میں سیلاب کی صورتحال سنگین بنی ہوئی ہے۔اسلئے ناسک ضلع کے ڈیمس کا پانی جائیکواڑی اور پیٹھن کے ڈیمس میںپہنچ رہا ہے جہاں سے یہ پانی ناندیڑ کی گوداوری ندی اور پھر وشنوپوری ڈیم میں پہنچ جائے گا۔