ناندیڑ:17جولائی ( ورقِ تازہ نیوز) وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے آج منترالیہ میں اخبار نویسیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ناندیڑ شمال حلقہ اسمبلی میں سڑکوں، پلوں ، اسپتال اور دیگر عوامی عمارتوں کی تعمیر اور درستی کے لیے بجٹ کو منظوری دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ اس حلقہ اسمبلی سے شیوسینا کے منحرف ایم ایل اے بالاجی کلیانکر نمائندگی کرتے ہیں۔
![]()
اُن کے مطالبہ پر وزیر اعلیٰ نے ترقیاتی کاموں کے لیے 780 کروڑ روپئے منظور کیے ہیں۔ بروز ہفتہ ممبئی کے گیسٹ ہاﺅس میں وزیر اعلیٰ شندے کی صدارت میں ایک اجلاس ہوا، جس میں ایم ایل اے بالاجی کلیانکر، چیف سیکریٹری ریاستی حکومت کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران بھی شریک تھے۔
ناندیڑ شہر کے راستوں کی تعمیر کے لیے 52کروڑ روپئے علاحدہ سے منظورکیے گئے ہیں۔ شندے نے فی الحال 202 کروڑ روپئے کو منظوری دی۔یہ رقم جلد ناندیڑ کے محکمہ تعمیرات امکنہ کو پہونچنے والی ہے۔