ناندیڑمیں ریکارڈ بریک سردی‘درجہ حرارت کا نیا ریکارڈ’ ایک بھیکاری کی موت

ناندیڑ:29۔جنوری۔گزشتہ چار۔ پانچ دنوں سے ضلع میں جاری سردی کی شدید لہر کے باعث بروزمنگل 29 جنوری کو اقل ترین درجہ حرارت 8ڈگری سیلسئیس رہا جبکہ زیادہ سے زیادہ 21ڈگری سیلسس حرارت ریکارڈ کی گئی ۔گزشتہ چار۔ پانچ دنوں سے ناندیڑ ضلع میں یخ بستہ سردی کی لہر چل رہی ہے اس لہر نے ایک غریب بھیکاری کی جان لے لی ہے ۔ اطلاع کے بموجب بھیکاری کی لاش دیہی سیول اسپتال میں پائی گئی ۔ اس کے جسم پرگرم کپڑے بھی نہیں تھے اس لئے وہ ٹھٹھرکر مرگیا ۔ لاش پیر28جنوری کی صبح دواخانہ کے احاطہ میں ملی۔دواخانہ کے ڈاکٹروں نے پولس کو اطلاع دی کہ تقریبا 60سالہ بھیکاری کی لاش دواخانہ کے احاطہ میں پڑی ہے ۔ اس کے بعد پولس وہاں پہونچی اور لاش کا پنچنامہ کروایا ۔پولس نے اتفاقی موت کاجرم درج کردیا ہے ۔ یادرہے کہ پیر کے دن ناندیڑضلع میں کم سے کم 13 ڈگری سیلسس درجہ حرارت رہا ۔ سب سے کم بیڑمیں9 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیاگیا ۔ پڑوس ریاستوں تلنگانہ او ر آندھرا پردیش میں ایک ہفتہ سے غیر موسمی بارش ہورہی ہے جس میں آس پس کی ریاستوںکادرجہ حرارت کافی گھٹ گیا ہے ۔ ناندیڑسمیت مراٹھواڑہ میںشدیدسردی کی لہر اس کا شاخسانہ ہے۔

 

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading