ناندیڑ سے ممبئی جانے اور ممبئی سے ناندیڑ آنے والی دو ایکسپریس ٹرینیں منسوخ

ناندیڑ :10۔ مارچ(ورق تازہ نیوز): کلیان-کسارا سیکشن، ممبئی ڈویژن کے تحت کچھ ضروری کام انجام دیے جارہے ہیں جس کے باعث 13 اور 14 مارچ کو ممبئی جانے اور ممبئی سے آنے والی دو ایکسپریس ٹرین راجیہ رانی اور نندی گرام کو منسوخ کردیا گیا ہے. جس کی تفصیل کچھ اس طرح ہے.

1) ٹرین نمبر 17611 ناندیڑ تا ممبئی راجیہ رانی ایکسپریس 13 مارچ کو منسوخ کردی گئی ہے.
2) ٹرین نمبر 17612 ممبئی تا ناندیڑ راجیہ رانی ایکسپریس مورخہ 14 مارچ کو نہیں دوڑے گی.
3) ٹرین نمبر 11402 ناگپور تا ممبئی نندی گرام ایکسپریس 13 مارچ کو مکمّل طورپر منسوخ کردی گئی ہے.
4) ٹرین نمبر 11401 ممبئی تا ناگپور نندی گرام ایکسپریس مورخہ 14 مارچ کو نہیں دوڑے گی.

اسی طرح سکندر آباد – ممبئی دیو گیری ایکسپریس 13 مارچ کو سکندرآباد سے اپنے مقررہ وقت پر چلے گی البتہ یہ ٹرین دوسرے دن یعنی 14 مارچ کو بھساول ڈویژن میں تاخیر سے دوڑے گی. اگت پوری سے صبح ساڑھے پانچ بجے کے بعد ممبئی کی سمت 90 منٹ تاخیر سے دوڑے گی. اس طرح کی اطلاع ساؤتھ سینٹرل ریلوے ذرائع نے دی ہے

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading