ناندیڑ سے قریب24سالہ نوجوان کاقتل

بھوکر:6 /مئی۔ ( ورقِ تازہ نیوز) تعلقہ کے موضع ریٹھا گاو¿ں سے 24 سالہ نوجوان کی نعش برآمد ہوئی ہے۔ یہ دل دہلا دینے والا واقعہ6 مئی کی صبح منظر عام پر آیا۔ نوجوان کے چہرے اور جسم پر زخموں کے نشانات دیکھے گئے۔ جس کی وجہ سے شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ رات کے وقت اس نوجوان کو بے دردی سے قتل کیا گیا ہو گا۔

ادھر پولس اس سمت میں تحقیقات کر رہی ہے۔نوجوان کا نام مادھو دشرتھ ساکرگے ہے، عمر 24 سال، جو بھوکر تعلقہ کے موضع ریٹھا گاو¿ں کا رہنے والا ہے۔ 6 مئی کی صبح ان کی لاش پڑوسیوں کو ان کی رہائش گاہ سے ملی۔ چار پانچ سال قبل اپنی ماں اور باپ کو کھونے والا یہ نوجوان اپنی روزی کمانے کے لیے مستری کا کام کر رہا تھا۔

گاوں میں کوئی کام نہ ہونے کی وجہ سے متوفی کا بڑا بھائی مادھو بھی گاو¿ں چھوڑ کر اینٹوں کی بھٹی پر کام کرنے کرلا پلی چلا گیا۔ اس وجہ سے وہ گاو¿ں میں اکیلا رہتا تھا۔ ہمیشہ کی طرح 5 مئی کی رات مادھو زور سے ٹی وی لگا کر سو گیا۔ کچھ پڑوسیوں نے بتایا کہ ٹی وی ساری رات چل رہا تھا۔ اس دوران 6 کی صبح جب مادھونیند سے بیدار نہیں ہوا تو پڑوسیوں نے گھر میں دیکھا تو وہ مردہ پایا گیا۔ اس کے چہرے ‘خفیہ حصے پر پورے جسم پر لکڑیوں اور پتھروں سے مارے جانے کے نشانات دیکھے گئے اور جائے وقوعہ پر بھی شراب کی بوتلیں اور تھیلے ملے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading