ناندیڑ سے فرار کورونا پازیٹیو مریضوں میں سے 3 چندر پور سے گرفتار

ناندیڑ: 7 مئی (ورق تازہ نیوز) گزشتہ دنوں گرودوارہ لنگر صاحب میں کورونا پازیٹیو مریض ملنے کے بعد علاقہ کوسیل کرکے محکمہ صحت نے لنگر صاحب کے ملازمین کے سواب نمونے حاصل کئے تھے جن میں سے ایک ساتھ 20 نتائج مثبت آنے پر ہلچل مچ گئی تھی.

محکمہ صحت اور انتظامیہ کی مدد سے مثبت مریضوں کو این آر آئی بلڈنگ کے کووڈ اسپتال میں داخل کیا گیا ہے.

لیکن ان 20 مریضوں میں سے چار کا پتہ پولس نہیں لگاپارہی تھی کیوں کہ ان لوگوں نے فرضی نام اور موبائل نمبر درج کروائے تھے. مثبت رپورٹ آنے کے بعد سے ہی چاروں فرار تھے. میڈیا میں یہ نیوز پھیلنے کے بعد پولس نے بھی ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی تھی.

اور آج پولس ان میں سے 3 کو چندر پور سے گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے.. اس وہ لوگ چندرپور کیسے پہنچے اور راستے میں کتنے لوگوں سے رابطے میں آنے اور کتنوں میں یہ وائرس پھیلایا اس کی جانچ ہونی چاہیے اور تمام ملزمین پر سخت سے سخت کاروائی کرتے ہوئے جان بوجھ کر کورونا پھیلانے کا. مقدمہ درج کرنا چاہئے اس طرح کا مطالبہ شہریان کی جانب سے کیا جارہا ہے.

چندر پور پولیس نے فرار ہونے والے 4 کورونا مریضوں میں سے 3 کو پکڑ لیا

یکم مئی کو کورونا کیس میں 20 افراد کی اطلاعات مثبت تھیں۔ان سب کو ایک عمارت میں قرنطینہ کرلیا گیا تھا ، چار مریض چھپ کر وہاں سے فرار ہوگئے تھے۔انھوں نے انتظامیہ سے جھوٹ بولا تھا۔ ان کا دیا ہوا موبائل نمبر کسی اور شخص کا تھا۔جسکی وجہہ سے ان کی تلاش مشکل ہوگئی تھی۔

4 مفرور ملزمان کے خلاف وزیر آباد تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا اور ان کی تلاش شروع کردی گئی تھی۔لیکن آج چندرپور میں انکا پتہ چلا۔ اس بارے میں ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کیا گیا۔ ناندیڑ انتظامیہ نے ان تینوں کو واپس لانے کے لئے ایک ٹیم بھیجی ہے۔ تادم تحریر معلوم نہیں ہوسکا کہ کورونا مریض کو ناندیڑ پولس کی تحویل میں لیا گیا ہے یا نہیں.

چوتھا مفرور مریض بھی مل گیا؟

ناندیڑ انتظامیہ نے ایک چوتھے کورونا مریض کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔لیکن انتظامیہ کے پاس درج نام اور اسکے نام میں فرق ہے ۔اس معاملہ کو حل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔واضح ہوکہ ان لوگوں نے فرضی نام اور موبائل نمبر درج کروائے تھے.

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading