ناندیڑ سے عبدالستار کو ایم ایل سی کا ٹکٹ دینے کا ضلع کانگریس کمیٹی کا پردیش صدر سے مطالبہ

ممبئی:24/جون۔۔ (ورق تازہ نیوز)ضلع کانگریس کمیٹی کی جانب سے مہاراشٹر پردیش کانگریس پارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ لوک سبھا انتخابات میں ضلع ناندیڑ میں کانگریس کی جیت میں ہمیشہ اہم کردار ادا کرنے والے سابقہ مئیر عبدالستار کو مہاراشٹر قانون ساز کونسل میں نمائندگی کا موقع دیا جائے۔ائندہ ماہ ایم ایل سی کے انتخابات ہورہے ہیں۔

ناندیڑ ضلع میں ہر تعلقہ میں مسلم برادری کا غلبہ زیادہ ہے اور مسلم برادری ہمیشہ کانگریس کے حق میں کھڑی رہی ہے اور ضلع میں کانگریس کا گڑھ مضبوط رہا ہے، لیکن کئی سالوں سے مسلم سماج کو اسمبلی کا ٹکٹ نہیں ملا ہے۔

ناندیڑ ضلع کانگریس کمیٹی اور نومنتخب رکن پارلیمنٹ وسنت راؤ چوہان کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ عبدالستار کو قانون ساز کونسل کا ٹکٹ دیا جائے۔ضلع صدر ہنمنت پاٹل بٹ موگریکر کے لیڈر ہیڈ پر ایک مطالباتی میمورنڈم تیار کیا گیا ہے کہ سابقہ میئر عبدالستار کو اس مرتبہ کانگریس کی جانب۔ سے مہاراشٹر قانون ساز کونسل کا ٹکٹ دیا جائے ۔

وہ گزشتہ 40 سالوں سے پارٹی میں سرگرم سیاست کے ذریعے سماجی کام کر رہے ہیں، وہ کارپوریٹر کے ساتھ ساتھ میونسپل کارپوریشن کے میئر اور اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین بھی رہے۔

وہ اس وقت ناندیڑ شہرڈسٹرکٹ کانگریس کے صدر کے طور پر کام کر رہے ہیں وہ ضلع میں ایک بڑے مسلم لیڈر کے طور پر جانے جاتے ہیں،۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading