ناندیڑ سے دہلی اور جئے پور کیلئے خصوصی ٹرینیں

ناندیڑ:19اگست ۔(ورق تازہ نیوز)ساوتھ سنٹرل ریلوے ڈویژن ناندیڑ سے خصوصی ٹرینیںچلائی جارہی ہیں ان ٹرینوں کوتوسیع دی گئی ہے ۔جو اس طرح ہے ۔ناندیڑ تا حضرت نظام الدین دہلی کیلئے 26 ٹرینیں اگست اور ستمبر 2019 تک چلائی جائیں گی ۔ٹرین نمبر 02485 ناندیڑ تا حضرت نظام الدین (ہر جمعرات) یہ ٹرین ناندیڑ ریلوے اسٹیشن سے ہر جمعرات کوشب گیارہ بجے روانہ ہوگی اور پورنا ‘بسمت ‘ہنگولی ‘واشیم ‘اکولہ ‘کھنڈوا ‘اٹارسی ‘بھوپال ‘جھانسی‘آگرہ سے گزرتے ہوئے حضرت نظام الدین ریلوے اسٹیشن کوہفتہ کی شب 2:10بجے پہونچے گی ۔ یہ ٹرین ناندیڑ سے 18‘ 22‘29اگست جبکہ ستمبر ماہ میں 5‘ 12‘19‘26 تاریخ کو ناندیڑ تا حضرت نظام الدین ریلوے اسٹیشن کے درمیان 13ٹرینیں چلائی جائیںگی ۔ (بی) ٹرین نمبر 02486 نظام الدین تاناندیڑ خصوصی ٹرین(ہرہفتہ) یہ ٹرین حضرت نظام الدین ریلوے اسٹیشن سے ہر ہفتہ صبح 5:50بجے روانہ ہوگی اور آگرہ جھانسی ‘بھوپال ‘اٹارسی ‘ کھنڈوا ‘اکولہ ‘واشیم ‘ ہنگولی ‘بسمت ‘پورنا ریلوے اسٹیشنوں سے گزرتے ہوئے ناندیڑ کواتوار صبح سات بجے پہنچے گی ۔یہ ٹرین حضرت نظام الدین ریلوے اسٹیشن سے اگست میں 31‘24‘17تاریخ جبکہ ستمبر میں28‘21‘14تاریخ کو نظام الدین تا ناندیڑ 13 ٹرینیں چلائی جائیں ۔اس ٹرین میں ایک سیکنڈ کلاس اے سی‘ ایک تھری ٹیئر اے سی ‘ سات سیکنڈ کلاس سلیپر اورچھ جنرل کے علاوہ د و ایس ایل آر اس طرح 17کوچ رہیں گے ۔ ٹرین نمبر 02731/ 02732 حیدر آباد ۔ جئے پور ۔ حیدر آباد خصوصی ٹرین:حیدر آباد سے ہرجمعہ کو روانہ ہوگی ۔ اگست میں 23‘30۔ ستمبر میں 6]13‘20‘27۔ ٹرین نمبر 02732 جئے پور ۔حیدر آباد(اتوار) کوروانہ ہوگی ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading