ناندیڑ:19ڈسمبر(ورق تازہ نیوز)نندی گرام سوسائٹی سے ایس پی وجئے کمار مگر کے خصوصی دستہ نے غٰیر قانونی اسلحہ کاذخیرہ ضبط کرلیا ہے ۔

ایس پی وجئے کمار مگر ‘ ایڈیشنل ایس پی وجئے پوار ‘ دت رام راٹھوڑکی رہنمائی میں اسپیشل دستہ کے چیف پی آئی صاحب راو نرواڑے کی قیادت میں اے پی آئی گیانوبا دیوکتے ‘ پولس ملازمین دیوی داس چوہان ‘ شری رام داسرے ‘ راجیو بودھگرے ‘ ہیمنت کامڑے ‘ شیخ اسمٰعیل یوسف ‘ راجندر ٹھاکرے ‘ راج کمار کوٹگرے نے 18 ڈسمبر کونگینہ گھاٹ سڑک پررنجیت سنگھ رام سنگھ سردار کی دوکان میں چھاپہ ماراگیااور 25تلواریں‘ 6 خنجر ‘ 4گپتی اوردیگر اسلحہ ضبط کئے گئے جس کی قیمت 41ہزار300 روپے ہے ۔وزیر آباد پولس نے رنجیت سنگھ کے خلاف مقدمہ درج کردیا ہے ۔

آج ناندیڑمیں احتجاجی دھرنا ‘ شرکاءکیلئے ضروری ہدایات
شہریت ترمیمی قانون کے خلاف 20 دسمبر 2019 برروز جمعہ دوپہر 3 بجے سے 6بجے،کلیکٹر آفس، ناندیڑ دھرنا کیاجارہا ہے۔ اس ضمن میں کل جماعتی تحریک ناندیڑنے شرکاءکےلئے کچھ ہدایات جار ی کی ہیںجو ا س طرح ہیں۔
٭راستے سے چلتے ہوئے اسلامی آداب کا لحاظ رکھیں۔ ٭دھرنا صرف مرد حضرات کا ہے خواتین اور نو خیز بچوں کو ساتھ نا لائیں۔
٭بائک پر آنے والے افراد: ٭دیگلور ناکہ سے آنے والے افراد گاڑیاں گردوارہ میدان میں پارک کریں۔
٭نئے شہر سے آنے والے افراد مسجد یونس اور ضلع پریشد کمپلیکس کے اطراف پارکنگ کریں۔
٭اپنے ساتھ کوئی سامان بیگ یا بوتل وغیرہ ساتھ نا لائیں۔٭دھرنے کے دوران تقاریر بغور سنے۔
٭نعرے اسٹیج سے لگائے جائنگے اسی وقت نعرے لگائے۔
٭دھرنے کے اختتام پر باہر نکلنے کی عجلت نا کریں۔ والینٹیرس کا تعاون کریں۔
شہریت ترمیمی ایکٹ کو واپس لینے کے لئے دھرنا احتجاج
کنوٹ: 19 (نمائندہ خصوصی) شہریت ترمیم قانون ، جو مذہب کی بنیاد پر امتیازی سلوک کرتا ہے جو آئین کے منافی ہے۔ یہ قانون کسی خاص برادری کو پریشان کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ لہذا ، آئین سے محبت کرنے والے سوشلسٹ ، سیکولر ، جمہوریت ، جمہوریہ کی اقدار سے وابستہ سیاسی جماعتوں اور سماجی تنظیموں نے جمعرات (19) کو سب ڈویژنل آفیسر کے سامنے جمع ہوکر مطالبہ کیا کہ قانون واپس لیا جائے۔
میمورنڈم میں کہاگیا کہ ، مذہب پرمبنی شہریت ترمیمی ایکٹ 2019 کو واپس لیں ، جو آئین کے آرٹیکل 14 کی خلاف ورزی کرتا ہے اور جمہوری طریقے سے اس قانون کے خلاف احتجاج کرنے والے طلباءاور شہریوں پر لاٹھی حملوں ، آنسوو¿ں اور کبھی کبھار فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد کی موت ہوچکی ہے۔ نیز بہت سے افراد زخمی ہوئے۔ ان واقعات کے ذمہ دار تمام پولیس افسران کی انکوائری کا مطالبہ بھی کیا گیا اور قصورواروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ میمورنڈم کی کاپی صدر رام ناتھ کووند ، وزیر اعظم نریندر مودی ، سپریم کورٹ اور مرکزی وزیر قانون کو بھیجیگئی ہے ۔اس میمورنڈم پر کامریڈ ارجن آڈے ، سابقہ صدر بلدیہ عیسی خان اور وینکٹ راو¿ نمنیواور ، پروفیسر کشن راو¿ کنوتکر ، کے۔ مورتی ، ظہیر خان ، یوسف خان ، مدھوکر بابا راٹھور ، عبداللہ چاو¿س ، اکرم چوان وغیرہ کے دستخط ہیں۔ سابق ایم ایل اے پردیپ نائک نے دھرنا تحریک کی حمایت کا اظہار کیا۔
ناندیڑ کُل جماعتی دھرناآندولن کومولانا آزادوچار منچ کی مکمل تائید‘شرکت کی اپیل
ناندیڑ:19ڈسمبر(ورق تازہ نیوز)20ڈسمبربعد نماز جمعہ منعقد ہونے والے کُل جماعتی دھرنا آندولن کو مولانا آزادوچار منچ ناندیڑ ضلع کی جانب سے تائید کافیصلہ کیاگیا ۔ وچار منچ کے ضلع صدر محمدیوسف خاں پٹیل نے اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ مرکزی حکومت کے دستور ور مسلم مخالف شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی قانون سے مسلمانوں میں خوف اور تشویش پائی جاتی ہے ۔
یہ دونوں قانون ملک کوتقسیم کرنے کے اقدامات ہیں لیکن ملک کے مسلمان اور سیکولر عوام مرکز کی بی جے پی حکومت کو مذکورہ دونوں قوانین کو واپس لینے تکک اپنا احتجاج جاری رکھیںگے ۔ اور یہ کُل جماعتی دھرنا آندولن اسی احتجاجی اقدام کی اہم کڑی ہے ۔ یوسف خاں نے مولانا آزاد وچار منچ ناندیڑ اور شہر کے تمام عہدیداران اراکین ورکرس اورعام مسلمانوں سے پُرزور اپیل کی ہے کہ وہ دھرنا آندولن میں بڑی تعداد می ںشرکت کرکے اسے کامیاب بنائیں۔
ناندیڑمیں25 ڈسمبر کوڈاکٹرتقی عابدی پرقومی سمینار
ڈاکٹرشجاعت علی پرتحریرمضامین کے مجموعہ” بہت مشکل ہے شجاع ہونا“کااجرائ
ناندیڑ:19ڈسمبر(ورق تازہ نیوز)ادارہ گہوارہ ادب اور فروغ اردوفورم ناندیڑ کے زیراہتمام بدھ 25 ڈسمبر کو ڈاکٹرنورالامین کی مرتب کتاب” بہت مشکل ہے شجاع ہونا “ (فن اور شخصیت) ‘کی رسم اجراءاور عالمی شہرت یافتہ شاعر ‘نقاد وادیب ڈاکٹرسید تقی عابدی ساکن کینڈا ]کے فن اور شخصیت پرقومی سمینار کاشاندارانعقاد عمل میں آرہا ہے ۔
”بہت مشکل ہے شجاع ہونا“ میںڈاکٹرسیدشجاعت علی معروف ادیب ‘افسانہ نگار‘تنقید نگار پرمشہور ادیبوں کے مضامین اور مقالے شائع ہوئے ہیں ۔ دونوں پروگرام بمقام ہوٹل اتیتھی ‘شیواجی نگرناندیڑمیں رکھے گئے ہیں ۔ صبح دس بجے اجلاس اول میںتقریب رسم اجراءکی صدارت پروفیسر رحمت یوسف زئی(سابقہ صدر شعبہ اردو ‘یونیورسٹی آف حیدر آباد) ‘ کریںگے جبکہ مہمان خصوصی ہیمنت پاٹل ( رکن پارلیمان ہنگولی ) ‘ علامہ اعجاز فرخ (حیدر آباد) ‘ ارتکاز افضل خاں(اورنگ آباد) اور پروفیسرفاطمہ پروین ( سابقہ پروفیسر عثمانیہ یونیورسٹی حیدر آباد)ہوں گے۔ اجلا س دوم دوپہر دو بجے شروع ہوگا جس میں ڈاکٹرسید تقی عابدی کے فن اورشخصیت پر قومی سمینار میںعلامہ اعجاز فرخ‘پروفیسر رحمت یوسف زئی‘ پروفیسر ارتکاز افضل خاں ‘پروفیسرفاطمہ پروین ‘ پروفیسر مجید بیدار ‘ پروفیسرن سیم الدین فریس ‘ پروفیسر مسرت فردوس ‘ پروفیسر یونس فہمی ‘ڈاکٹر فہیم احمد صدیقی ‘ ڈاکٹرسلیم محی الدین ‘ڈاکٹرعطاءاللہ سنجری‘ ڈاکٹر اسلم فاروقی ‘ڈاکٹر کیرتی جاوڑے ‘ ڈاکٹرجعفر جری ‘ ڈاکٹرجمال رضوی‘ڈاکٹرسیدحسین حیدرزیدی مقالے پیش کریں گے ۔اجلاس سوم ‘کلام شاعر بہ زبان شاعر میں ڈاکٹرسیدتقی عابدی اپنا کلام سنائیںگے۔
ناندیڑمیں طلباءتنظیموں کا زبردست احتجاج
ناندیڑ:19ڈسمبر(ورق تازہ نیوز)دہلی کی جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف گزشتہ ایک ہفتہ سے زبردست احتجاج ہورہا ہے ۔ مگر حالیہ دنوں دہلی پولس نے طلباءکے احتجاج کوناکام بنانے کیلئے طاقت کا استعمال کرکے طلباءکیساتھ بربریت کی ااور کئی طلباءزخمی ہوگئے ۔جس میںطالبات بھی شامل ہیں ۔ان واقعات کے بعدسارے ملک میں طلباءتنظیمیں احتجاج کررہی ہیں۔آج ناندیڑمیں بھی طلباءکرتی سمیتی کی جانب سے دوپہر دو بجے ڈاکٹربابا صاحب امبیڈکر کے مجسمہ سے ضلع کلکٹر آفس تک احتجاجی ریالی نکالی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں طلبا ءنے شرکت کی۔جس میں ایس آئی او ‘ سمائیک ودھیارتھی آندولن ‘ این ایس یو آئی ‘راشٹروادی ودیارتھی کانگریس‘بھیم آرمی ‘ایم آئی ایم اسٹوڈنٹس ونگ کے علاوہ دیگر طلباءتنظیموں کے کارکنان موجود تھے ۔طالبات بھی کثیر تعداد میں تھی ۔