ناندیڑ (اکرم چوہان):- شعبان کے مہینہ کا آغاز ہو چکا ہے،کچھ ہی دن میں مقدّس مہینے رمضان کا آغاز ہونے والا ہے،رمضان میں بڑے پیمانے پر عبادت تلاوت کی جاتی ہے،وہیں مسلمانوں کی اِک بڑی تعداد اس مقدّس رمضان مہینے میں عمرہ کرنے پر زیادہ زور دیتی ہیں،زیادہ تر نئے لوگ اس مقدّس مہینے میں عمرہ کا سفر کرتے ہیں تاکہ عبادت تلاوت اچھی طرح سے کی جا سکے ،
گذشتہ چند ماہ میں ناندیڑ شہر و ضلع میں بڑے پیمانے پر م±ختلف ٹورس آپریٹر اپنے اپنے دفاتر کھول کر بیٹھے ہیں،خاص کر دیگلور ناکہ پر نئے نئے ٹورس اپنے دفاتر کھول کر بیٹھے ہیں بڑے پیمانے پر آفس کا افتتاح کیا جا رہا ہے اور رمضان میں نئے نئے عمرہ پر جانے والے لوگوں کو اینٹھنے کی کافی حد تک کوشِش کی جا رہی ہے،
اس سے پہلے ناندیڑ کے کئی ٹورس آپریٹرز نے عمرہ جانے سے پہلے کافی لوگوں کو دھوکا دیا۔خود کے پاس نہ تو کسی قسم کا کوئی لائسنس نہ ہی کسی قسم کا تجربہ صِرف جھوٹ کی بنیاد پر عمرہ لے جانے کے لیے کھیل کھیلا جا رہا ہے،کچھ ٹورس آپریٹرز ناندیڑ میں رہتے ہوئے الگ الگ ریاستوں کی برانچوں کے ذریعے عمرہ کو بھیج رہے ہیں۔مکّہ میں قریبی بلڈنگ (300 سے 400 میٹر )کا جھانسہ دیکر کافی فاصلے پر بلڈنگز دی جا رہی ہے،اچھے قِسم کے کھانوں کے نام پر کچھ بھی پروسا جا رہا ہے،خود کے ٹور کا نام کہکر دوسرے ٹورس میں عمرہ جانے والوں کو جوڑ دیا جاتا ہے،
پہلی بار عمرہ جانے والے عازمین اِنکی باتوں میں آکر انکے پاس اپنی عمرہ کی بکنگ کر رہے ہیں.ایک دو بار عمرہ جاکر آنے کے بعد سیدھا عمرہ ٹورس کے آفس کا افتتاح کیا جارہا ہے،اور عمرہ لے جانے کے بعد وہاں کافی دقّتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،کئی ٹورس آپریٹر علمائ ،مفتیوں کے نام کا سہارا لیکر علماءکے نام کی قرعہ اندازی کرکے انہیں اپنے ساتھ عمرہ کو لے جایا جا رہا ہے اور تمام لوگوں تک فلاں مفتی،عالمِ آرہے ہیں یہ بھرم پھیلا آ جا رہا ہے۔
رمضان سے قبل نئے عمرہ ٹورس آپریٹرز سے عمرہ جانے سے قبل تحقیق کر ہوشیار رہنے کی اپیل کی جا رہی ہے۔