ناندیڑ حمال ماپاڑی ہاتھ گاڑا سنگھ کا اشوک رائو چوہان و ایم ایل ایز کو میمورنڈم

ناندیڑ:12؍نومبر (ورقِ تازہ نیوز) ناندیڑ حمال ماپاڑی سنگھ کے صدر سوریہ کانت مہارُدر سوامی، کارگزار صدر ایوب خان قادر خان اور سیکریٹری بھجنگ سنبھاجی کسبے کی قیادت میں بشمول سابق وزیر اعلیٰ مہاراشٹر ڈی پی ساونت، امر راجورکر، ہیمنت پاٹل ( ایم ایل ایز) ، و ڈویژنل کمشنر اورنگ آباد، ضلع کلکٹر، صدر ضلع ماتھاڑی منڈل ناندیڑ اور صدر مہاراشٹر راجیہ حمال ماپاڑی مہامنڈل ڈاکٹر بابا آڈھائو اور سیکریٹری ساتھی سبھاش لونگٹے کو محنت کشوں کے تعلق سے ایک محضر پیش کیا گیا۔ جس میں مطالبہ کیا گیا کہ ملک میں موجود پنشن قانون کا نفاذ ہر ایک پر کیا جائے او رفوری طور پر تین ہزار روپئے پنشن شروع کی جائے۔ ضرورت مندوں کو نئی فوڈ سیکوریٹی قانون کا تحفظ دیا جائے۔ ہر ایک کو معقول شرح پر مکانات فراہم کئے جائیں۔ سب کیلئے تعلیم اور طبی خدمات مفت فراہم کی جائیں۔ ماتھاڑی قانون خود اختیاری نہیں بلکہ اس کا ہر حمال کو فائدہ پہنچنا چاہئے۔ تاجر، کارخانہ دار، مالکین بلاوجہ مخالفت کررہے ہیں۔ جس کی وجہ سے کئی مقامات پر دس دس سال کے ماتھاڑی قانون پر عمل آوری نہیں ہورہی ہے۔ ایسے مقامات پر حمال محنت کشوں سے انصاف کیا جائے۔ ایم ایس ٹی کسانوں کو ان کے حق کے طور پر ملنا چاہئے۔ تاہم اس کی عمل آوری کے لئے حکومت نے کوئی مشنری قائم نہیں کی ہے۔ جس سے کسانوں کو لوٹا جارہا ہے۔ اب تک کسی عوامی نمائندے نے اس مسئلہ پر آواز نہیں اٹھائی۔ طمانیتی شرح نہ ملنے کے باعث کسانوں کی نقصان پابجائی کی جائے۔ شہری علاقوں میں بھی روزگار طمانیت اسکیم نافذ کی جائے۔ اس سال نصف مہاراشٹر خشک سالی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ اس سے مقابلہ کرنے کے لئے بلاتاخیر ماہرین کی کمیٹی تشکیل دی جائے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading