
ناندیڑ:3 اکتوبر ۔(ورق تازہ نیوز)کانگریس پارٹی نے ناندیڑ جنوب اسمبلی حلقہ انتخاب سے پارٹی کے وفادار ورکر موہن ہنبرڈے کو ٹکٹ دیا ہے۔وہ بروز جمعہ 4اکتوبر کو اپناپرچہ نامزدگی داخل کریں گے ۔
اس طرح پارٹی قائد اشوک راوچوہان نے کسی بھی مسلم خواہشمند امیدوارکو ٹکٹ نہیں د یا ہے۔جبکہ سابق میئر عبدالستار ‘شمیم عبداللہ ‘سلام چاول والا اور صابرچاوس(کارپوریٹر) نے اس حلقہ سے ٹکٹ مانگاتھا ۔ موہن ہنبرڈے وشنو پوری کے ساکن ہیں اور مراٹھا سماج سے تعلق رکھتے ہیں انھیں دیہی علاقوں میں مراٹھا اوردیگر سماج کے ووٹرس کی تائید حاصل ہوسکتی ہے