ناندیڑ:2/ نومبر ۔( ورق تازہ نیوز)انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ حضرت مولانا شيخ نعيم صاحب اشاعتی حمایت نگر کا انتقال ہوگیا ہے انا للہ وانا الیہ راجعون
مولانا نے جامعہ اشاعت العلوم اکل کواں ، مدرسہ مفتاح العلوم کنوٹ کے علاوہ مدرسہ مظاہر العلوم بیڑ میں بھی برسوں خدمات انجام دے چکے ہیں۔
اور تاحال وہ دارالعلوم محل جاه مال ٹیکری ناندیڑ میں خدمات انجام دے رہے تھے۔مولانا عارضہ قلب و گردے سے نبرد آزما تھے اور أج بستر مرض پر انتقال فرماگئے۔
التماس ہے کہ مولانا کی مغفرت کے لیے دعا فرمائیں اللہ رب العزت مولانا جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پس ماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
جنازه آج صبح 10:15 بجے دارالعلوم كربلا محل جاه مال ٹیکڑی سے نکلے گا۔ نماز جنازه صبح 11 بجے قبرستان کربلا ناندیڑ میں ادا کی جائے گی۔یا شیخ الحدیث مولانا سلیمان صاحب کا مزار شمسی رحمۃ اللہ علیہ کے قریب تدفین عمل میں آئے گی۔