ناندیڑ:22ستمبر(ور ق تازہ نیوز) حضور قطب الاقطاب تاج اولیاءاکبلا آقانامدار حضور سیدنا میراں حسینی المعروف سیدنا مخدوم میراں مکھاشاہ اولیاءجعفریہ طیفوریہ اہل طبقات الادیوانگان العاشقان مداریہ ؒ کا 441 واں عرس شریف 20 ستمبر مطابق 20 محرم الحرام بروزجمعہ انتہائی تزک و احتشام کے ساتھ صاحب سجدادہ نشین و متولی حضرت سید شاہ محمدنصیرالدین جعفری مداری العشقان مکھا شاہی کی سرپرستی نگرانی میں منایاگیا ۔

بعد نماز عصر صاحب سجادہ کے مکان (بیت الجانشین مکھاشاہی) میں مجلس قل شریف بعد از جلوس صندل شریف روانہ ہوکر قصیدہ مداریہ پڑھتے ہوئے قبل مغرب بڑی درگاہ شریف پہنچا ۔ بعد نماز مغرب صاحب سجادہ نشین قبلہ معہ ولی عہدوبرادران ومشائخین عظام علماءاکرام کے ساتھ مراسم صند ل مالی ادا کئے ۔ بعداز خانقاہ عالیہ فاتحہ شجرہ خوانی دعائیہ خیر ولی عہد صاحب سجادہ نشین تقدس مآب سیدشاہ محمدشہباز امین الدین جعفری مداری العشقان مکھاشاہ نے کی اور عاشقین نے حمدو نعت ‘ منقبت پڑھنے کی سعادت حاصل کی ۔بعداز تقسیم تبرک و نیاز (لنگر شریف) طعام عام و خاص ہوا ۔21 ستمبر بروزہفتہ بعد نماز مغرب جشن چراغاں فاتحہ شجرہ خوانی عمل میں آئی اوربعد نماز عشاءعظیم و شان کانفرنس بنام فیضان اہل بیت اطہار صاحب سجادہ نشین کی سرپرستی میں منعقد ہوئی ۔جس میں مہمان خصوصی ڈاکٹرسیدتنویرالدین صاحب قبلہ خدانمائی افتخاری (سابقہ صدرشعبہ فارسی عثمانیہ یونیورسٹی حیدرآباد) کا بعنوان موجودہ دور میں امام حسین کی تعلیمات و خانقاہ نظام کی اہمیت پر اپنے مخصوص انداز میں حاضرین سے خطاب فرمایا ۔
ان کے علاوہ شہر ناندیڑ کے معززعلماءنے کانفرنس سے خطاب فرمایا۔جن میں قابل ذکر حضرت علامہ مولانا مفتی عبدالحسیب صاحب قادری ‘حضرت علامہ مولانا مفتی شمس الدین صدیقی شامل ہے اور نظامت کے فرائض بحسن وخوبی سے مولانا محمدافسر صاحب (خطیب امام مسجد یکخانہ شریف) نے کی ۔صاحب سجادہ نشین نے مہمانان مقررین و مہمانان خصوصی کاشال وگلپوشی سے استقبال کیا جن میںقابل ذکر محترم قاضی تسنیم احمدفاروقی(صدرقاضی ) ناندیڑ محترم عبدالغنی شطاری(خلیفہ مجاز بارگاہ نرمل شریف)‘ محترم عبدالرحیم خان مداری (متولی چلہ مقدس حضور زندہ شاہ مدارشرڈشاہ پور) ‘ ایڈوکیٹ ادریس قادری ‘ عبدالقیوم خان مداری(متولی شاہ میر بابا مداری وسرنی ناندیڑ)‘شیخ مقصود(صدر مسجددرگاہ ایکخانہ )‘ محمدیونس قادری(صدر بزم قادریہ ناندیڑ ‘ ان کے علاوہ دیگر حضرات شامل ہے اور 22 ستمبر بعدنماز فجر ختم قرآن شریف شجرہ فاتحہ خوانی دعائیہ کے بعد نیازلنگر شریف کااہتمام کیا ۔الحمداللہ اس سال 441 واں عرس شریف تقاریب کاشاندار انعقاد عمل میں آیا ۔ تقاریب میں ناندیڑ کے علاوہ حیدر آباد ‘نظام آباد ‘ قندہار ‘ قلم نوری و اطراف واکناف سے کثیرتعداد میں زائرین شریک رہے جس میںغیر مسلم عقیدت مندبھی شامل تھے ۔ سجادہ نشین نے عرس شریف کے شرکاءکوتہہ دل سے مبارکباد پیش ک ۔اس طرح کاپریس نوٹ برادران صاحب سجادہ نشین افسر المکھاشاہی ‘عزیزالدین المکھاشاہی‘ماجد المکھاشاہی ‘عظیم الدین المکھاشاہی ‘انیس الدین المکھا شاہی ‘آفتاب عالم المکھاشاہی نے جاری کیا ۔