ناندیڑ جنوب اسمبلی حلقہ میں راستے و پل کی تعمیر کیلئے 43.58 کروڑ روپئے کے نئے کاموں کی شروعات

ناندیڑ:22؍مارچ( ورق تازہ نیوز) ناندیڑ جنوب اسمبلی حلقہ میں ریاستی وزیر تعمیرات و ضلع سرپرست وزیر مسٹر اشوک رائو چوہان کے احکامات کے مطابق 43.58 کروڑ روپئے کے راستے و پلوں کی تعمیر کے کام منظور کیے گئے ہیں۔ 20؍مارچ کو ان ترقیاتی کاموں کا افتتاح ناندیڑ جنوب اسمبلی حلقہ کے ایم ایل اے موہن رائو ہمبرڈے کے ہاتھوں عمل میں آیا ہے۔ ایم ایل اے موہن رائو ہمبرڈے نے بتایا کہ ناندیڑ جنوب اسمبلی حلقہ میں راستے و پل کی تعمیر معیاری و جدید طرز پر کی جائے گی۔

دگڑگائوں۔ سون کھیڑ راستے کے سی سی و ڈامبر کے کام ( 5.40 کروڑ)، باہے گائوں دگڑگائوں سون کھیڑ راستہ پر چھوٹے پلوں کی تعمیر (2.40 کروڑ)، واہے گائوں۔ دگڑگائوں۔ سون کھیڑ راستہ کے ڈامر کے کام (4.80 کروڑ)، منگی و کپلیشور میں گئوشالہ کے سی سی و ڈامر کے کام ( 10 کروڑ)، شیوڑی تا بیٹ سانگوی کے ڈامر کے کام ( 14 کروڑ)، پمپل گائوں ( نیم جی) جل جیون اسکیم کے تحت پانی سربراہی ( 1.60 کروڑ)، سدھناتھ جل جیون اسکیم کے تحت پانی سربراہی ( 1.25 کروڑ)، اس طرح مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح ایم ایل اے موہن رائو ہمبرڈے کے ہاتھوں عمل میں آیا۔

اسی کے ساتھ شیوڑی۔ پینور راستہ پر 4 کروڑ روپئے کی لاگت سے تعمیر کیے گئے بڑے پل کا تعمیری کام مکمل ہونے پر ایم ایل اے موہن رائو ہمبرڈے کے ہاتھوں افتتاح کیا گیا۔ اس موقع پر ایم ایل اے موہن رائو ہمبرڈے نے کہا کہ ان راستوں پر 20 سال تک 40 ٹن کی گاڑیاں گزریں بھی تو یہ خراب ہونے والے نہیں۔ ایم ایل اے موہن رائو ہمبرڈے نے بھرپور فنڈ دستیاب ہونے پر ریاستی وزیر تعمیرات مسٹر اشوک رائو چوہان کے ساتھ اظہار تشکر کیا۔ اس موقع پر سابق ضلع پریشد و پنچایت سمیتی کے رکن شرینواس مورے، پنچایت سمیتی کے رکن کیلاس جاکاپورے، شیوڑی کے سرپنچ کیلاش پورڈے، مدھوکر پاٹل، دیانند ایبلے، سدرشن شیمباڑے، پولیس انسپکٹر بھوسلے، کنموار و دیگر موجود تھے۔

Leave a comment