ناندیڑ: جمیل بیکری کے نئے شو روم کا شاندار افتتاح

ناندیڑ: شہر ناندیڑ کی مشہور جمیل بیکری (JB) کے نئے تعمیر شدہ شو روم کا کل بروز جمعہ شاندار افتتاح عمل میں آیا.

بعد نماز جمعہ شہر کی معروف شخصیت مولانا سعد عبداللہ (امام و خطیب مسجد نور محمدی قیوم پلاٹ) کے دست مبارک سے بیکری کے جدید مشنری سے آراستہ شوروم کا افتتاح عمل میں آیا.

شہر کی منیار گلی میں واقع جمیل بیکری گزشتہ 25 سالوں سے قائم ہے. مالک خلیل الرحمن بیکری والے اور ان کے فرزند جمیل الرحمن نے تمام مہمانان کا استقبال کیا اور آخر میں مولانا سعد عبداللہ نے دعا کی.

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading