ناندیڑ تا ممبئی نئی سپرفاسٹ ایکسپریس ٹرین عنقریب شروع کرنے کا تیقن‘ ارکان پارلیمان کے اجلاس کاانعقاد

ناندیڑ:13 نومبر ۔(ورق تازہ نیوز)فی الحال مراٹھواڑ سے ہفتہ میں چھ مرتبہ چلنے والی ناندیڑ ۔اورنگ آباد اسپیشل ٹرین کو مسافروں کی بھرپور حمایت حاصل ہورہی ہے اسلئے اس ٹرےن کومستقل کرنے کاتیقن ساوتھ سنٹرل ریلوے محکمہ کے جنرل مینجر شری گجانن ملیا نے ناندیڑمیں دی۔ناندیڑ میں عوامی نمائندوں کے اجلاس کے ضمن میں وہ ناندیڑ دورہ پر تشریف لائے تھے ۔اس سے قبل مراٹھواڑہ ریلوے مسافر مہاسنگھ کی جانب سے انھیں میمورنڈم پیش کیاگیا ۔اس موقع پر میمورنڈم کے جواب میں اسکی اطلاع دی ۔

اس موقع پر چیف مینجر شیو پرساد ‘ناندیڑ محکمہ کے جنرل مینجر ٹی رامبھا وغیرہ ریلوے کے سینئر افسران موجود تھے ۔مراٹھواڑہ ریلوے مسافر مہاسنگھ کی جانب سے انھیں مختلف اہم مطالبات پر مبنی میمورنڈم پیش کیاگیا ۔راجیہ رانی ایکسپریس کو چھوڑ کر ناندیڑ ۔ممبئی نئی ٹرین کے تعلق سے قطعی فیصلہ کرلیاگیا ہے اور عنقریب نئی ٹرین شروع ہورہی ہے ۔ براہ منماڑ ناندیڑ ۔ پونہ ‘ اکولہ براہ اورنگ آباد ۔ناگپور ‘تروپتی ۔نظام آباد رائیلسیما روزانہ چلنے والی ٹرین نظام آباد سے ناندیڑ تک توسیع دینے کی کوشش کی جارہی ہے ۔اس موقع پر مراٹھواڑہ ریلوے مسافر سنگھ کی جانب سے پربھنی کے رکن پارلیمنٹ سنجے جادھو ‘ ناندیڑ کے رکن پارلیمنٹ پرتاپ پاٹل چکھلی کر ‘ اورنگ آباد کے رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل ‘ہنگولی کے ایم پی ہیمنت پاٹل نے بھی مطالبات پر مبنی میمورنڈم پیش کیا اور مراٹھواڑہ کے ریلوے مسائل پر نمائندگی کرکے کامطالبہ جنرل مینجر سے کیا ۔

اس موقع پر مراٹھواڑہ ریلوے مسافر مہا سنگھ کے ارون میگھ راج ‘ پرنسپل سریش نائیکواڑے ‘ شنتنو ڈوئی پھوڑے ‘ہرشد شاہ ‘ اوماکانت جوشی و کرن چدراوار ‘گوتم ناہٹا ‘ راکیش بھٹ وغیرہ موجود تھے۔ساوتھ سنٹرل ریلوے ناندیڑ ڈویژن حدود کے 11ارکان پارلیمنٹ کو اجلاس کیلئے مدعو کیاگیاتھا ۔ اجلاس کے ابتداءمیں گجانن مالیا نے ساوتھ سنٹرل ریلوے محکمہ کاموں کی تفصیلات سے ارکان پارلیمان کو واقف کروایا ۔ان کاموں میں انسانی خدمت والے ریلوے پھاٹک میں کمی ‘مسافروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی ‘ دوہری ریلوے لائن ‘برقیانہ ریلوے لائن ‘نئی لفٹ َ انڈر بریج ریلوے پُل کی تعمیر شامل ہے ۔ اجلاس میں ناندیڑ ڈویژن کے مختلف ریلوے موضوعات پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔ جس میں ناندیڑ ۔ممبئی کیلئے سپرسافٹ ایکسپریس ‘ ناندیڑ ۔ پونہ کیلئے نئی ریلوے ‘ ناندیڑتا پنڈھرپور کیلئے براہ عثمان آباد نئی ٹرین ‘ ناندیڑتا باسر ڈیمو ٹرین ‘ناندیڑ۔بیدر نئی ریلوے لائن ‘ اجنٹہ ایکسپریس کے اوقات میں تبدیلی نہ کرنے‘ اکولہ ۔ ہنگولی۔اورنگ آباد نئی ٹرین ‘ برقیانہ ‘اورنگ آباد میں پٹ لائن کی تعمیر ‘اورنگ آباد ۔چالیس گاوں نئی لائن کی تنصیب جیسے مطالبات زیر بحث رہے ۔شری مالیا نے کہا کہ مطالبات کو مکمل کرنے کی پوری کوشش کی جائے گی ۔ اجلاس کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ساوتھ سنٹرل ریلوے ناندیڑڈویژن کیلئے کئے جارہے کاموں کی تفصیلات سے واقف کروایااور کہا کہ مدکھیڑ ۔ پربھنی دوہر ی لائن ‘ اکولہ ۔ کھنڈواگیج تبدیلی ‘ناندیڑ ڈویژن کو مکمل برقیانہ بنانا‘ ناندیڑڈ ویژن میں تمام 71 ریلوے اسٹیشنوں پرمفت وائی فائے کی سہولت ‘15 نئے فور لائن پُل ‘ 27 نئے ہائی لیول پلیٹ فارم ‘ 6 اسٹیشن پر 9 نئی لفٹ کی تعمیر اور ناندیڑ تاممبئی اور ناندیڑتا پونہ نئی ٹرینوںکوشروع کرنے کو ترجیح دی جائے گی ۔

ناندیڑ:نوجوان کوقتل کرنے والے علی خان کوعمرقید

ناندیڑ:13 نومبر ۔(ورق تازہ نیوز)سابقہ ڈپٹی میئر شمیم عبداللہ کے مکان کے روبرو پسماندہ طبقہ کے نوجوان کو قتل کرنے والے دوسرے نوجوان کو چیف ضلع وسیشن جج دیپک ڈھولکیا نے سزائے عمر قید سنائی ہے او ردس ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ناندیڑ شہر کے مرگھاٹ کے مہنت واڑی کی انوسیاہری بھاو گاڑے نے شکایت درج کروائی تھی کہ 19 فروری 2019ءکو شیوجینتی کاتہوارتھا ۔جس کی وجہہ سے اس علاقہ کے نوجوان تہوار میں مصروف تھے ۔اسی شب انکا بیٹا گجانن ہری بھاو رات دیر گئے گھرآیاتھااورروزمرہ کے کاموں کیلئے حسب معمول سہ پہر چار بجے گھر سے نکلا تھا جب وہ مدینہ نگر کے عقب میں گنگانگر میں سابقہ ڈپٹی میئر شمیم عبداللہ کے مکان کے قریب سے جارہاتھا اس وقت قدیم شہر کے بروڈ گلی نزد قلعہ روڈ کے ساکن علی خان مختار خان عمر 22سال نے پرانے جھگڑے پر گجانن کے سینے میں چاقو گھونپ دیا اس وقت وہ خون میں لت پت ہوگیاتھا۔ اتوارہ پولس نے دفعہ 302کے تحت مقدمہ کااندراج کردیا تھا ۔ا س کے علاوہ ایٹراسٹی ایکٹ کی زائد دفعہ بھی مقدمہ میں جوڑ دی گئی تھی ۔ڈی وا ے ایس پی اشوک بنکرنے معاملے کی تحقیقات کی اورعلی خان کوگرفتار کرلیا ۔تفتیش کرنے کے بعد عدالت میں چارج شیٹ دائر کی ۔عدالت نے ثبوت اور گواہوں کی بنیاد پر علی خان کو قصور وار ٹھہرایا اور سزائے عمر قید و دس ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کاحکم دیا ۔

ناندیڑ کے میئرکاعہدہ اوبی سی خاتون کیلئے محفوظ

ناندیڑ:13 نومبر ۔(ورق تازہ نیوز)میئر عہدہ کیلئے ریاست بھر میںآج قرعہ اندازی عمل میں آئی ۔ جس میںناندیڑ کے میئر کاعہدہ اوبی سی خاتون کیلئے محفوظ ہوا ۔ یکم مئی 2020ءسے قبل ناندیڑ کے نئے میئر کے عہدہ پر اوبی سی زمرہ کی خاتون کارپوریٹرکاانتخاب عمل میں آئے ۔ ناندیڑ میونسپل کارپوریشن میںکانگریس برسراقتدار ہے ۔ اشوک چوہان جس امیدوار کاانتخاب کریںگے وہی ناندیڑ کی آئندہ میئر ہوگی ۔ایسی اطلاع ہے کہ او بی سی خاتون میئر عہدہ کیلئے کارپوریٹر موہنی وجئے یوونکر مضبوط دعویدار ہے ۔ فی الحال ناندیڑ کے میئر کاعہدہ ایس سی زمرہ کی خاتون امیدوار کےلئے محفوظ ہے اور دکشادھبالے براجمان ہے ۔ اور اب آئندہ بھی خاتون کارپوریٹرہی ناندیڑ میونسپل کارپوریشن کی میئر ہوگی ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading