ناندیڑ:19مارچ(ورق تازہ نیوز)آج منگل 19مارچ سے ناندیڑحلقہ لوک سبھا کےلئے امیدواروں کی جانب سے پرچہ نامزدگیاںداخل کرنے کا کام شروع ہوچکا ہے ۔ لیکن ابھی تک بڑی قومی سطح کی پارٹیوں نے اپنے امیدواروں کے ناموں کاباقاعدہ اعلان نہیں کیا ہے ۔لیکن سیاسی حلقوں میں یہ خبر بڑی تیزی سے گشت کررہی ہے کہ کانگریس پارٹی سے موجودہ رکن پارلیمان اشوک راوچوہان ہی ہوں گے ۔ ادھر بی جے پی کے امیدواروں میں ایم ایل اے پرتاپ پاٹل چکھلی کر کا نام سر فہرست ہے ۔ بی جے پی اور شیوسینا دونوں نے اس نام کو ہری جھنڈی دے دی ہے ۔ لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی اورشیوسینا میں ا نتخابی سمجھوتہ ہے اور دونوں پارٹیاں آپسی صلاح و مشورہ اور تبادلہ خیال کے بعد اپنے امیدواروں کے ناموں کوقطعیت دے رہی ہیں ۔
بی جے پی سے سابقہ ایم پی ( کانگریس) بھاسکرراو¿ پاٹل کھت گاونکر کی بہو جو ضلع پریشد ناندیڑ کی ممبرہے کا نام بھی بحث میںتھا ۔ اان کے علاوہ سابقہ صدربلدیہ مدکھیڑ اور بی جے پی کے سینئر قائد رام چودھری نے ڈاکٹردھناجی راو دیشمکھ کو بی جے پی کاٹکٹ دلوانے کےلئے کافی بھاگ دوڑ کی ہے لیکن اب ان ناموں پرکوئی بحث نہیں ہورہی ہے ۔ آج کل میں بی جے پی کی فہرست شائع ہورہی ہے جس میں یقینی طور پر پرتاپ پاٹل چکھلی کر کا نام شامل ہوگا ۔ ۔سب سے قدیم اورر قومی سطح کی کانگریس پارٹی میںا شوک راو¿ چوہان کے نام پر مہر ثبت ہوچکی ہے ۔باوثوق ذرائع یہ بھی کہہ رہے ہیں اشوک راو¿ کو اسکی اطلاع دی جاچکی ہے اور وہ الیکشن لڑنے کی پوری تیاری میں ہیں ۔ انھوں نے دو ماہ قبل اپنی اہلیہ امیتا تائی چوہان بھوکر کی (ایم ایل اے )ہیںکے نام کو آگے بڑھایاتھا کیونکہ وہ کانگریس پارٹی کے مہاراشٹر پردیش صدر ہونے سے اپنی پارٹی ذمہ داریوں کے چلتے لوک سبھا الیکشن لڑنے سے انکار کردیاتھا لیکن جیسے ہی بی جے پی نے پرتاپ پاٹل چکھلی کر کا نام سامنے آیاتو پارٹی قیادت اور خود اشوک راو¿ نے اپنا ارادہ بدل دیا ہے ۔کیونکہ امیتاچوہان ‘ پرتاپ پاٹل کوشکست دے سکتی ہیں اس پر پارٹی قائدین میں تذ بذب پایاجاتا ہے ۔
اتر پردیش میں بی ایس پی اور ایس پی میں انتخابی سمجھوتہ ہوا ہے جبکہ ان پارٹیوں نے اعلانیہ طور پر کانگریس کواپنے اتحاد میںشامل نہ کرنے کافیصلہ کیاتو کانگریس ناراض ہوگئی ۔اوراس نے اتر پردیش میں دونوں پارٹیوں کے خلاف امیدوار کھڑے کرنے کاا علان کردیا ہے ۔ اسلئے مہاراشٹرمیں بھی سماج وادی پارٹی اور بی ایس پی اپنے امیدوار اتار رہی ہے ۔ آج ہی ممبئی میں سماج وادی پارٹی نے ناندیڑ حلقہ لوک سبھا سے عبدالصمد سیٹھ کو اپناامیدوار بنانے کااعلان کردیا ہے ۔بی ایس پی کی تائید بھی رہے گی ۔ اُدھر پرکاش امبیڈکر کی بہوجن ونچت اگھاڑی نے پہلے ہی ناندیڑ سے اپنا امیدواار کھڑے کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔ یہ امیدوار پروفیسر یشپال بھنگے ہیں ۔ اس طرح کانگریس پارٹی کوسخت مشکلات کاسامنا کرنا پڑے گا۔ مقابلہ کاٹے کاہوسکتاہے۔