ناندیڑ: بیوی کے قاتل افضل پٹھان کو 22ستمبر تک پولس کسٹڈی

ناندیڑ:19ستمبر ( ورق تازہ نیوز)اپنی بیوی کو قتل کرنے والے پولیس اہلکارافضل خان کو فرسٹ جوڈیشل مجسٹریٹ نے تین دنوں تک پولیس کسٹڈی ریمانڈ میں بھیج دیا ہے۔ وہ22ستمبر تک پولیس کی تحویل میں رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق 17 ستمبر کو گنیش وسرجن جلوس کی ہر طرف شہر میں دھوم دھام تھی۔ اسی دوران شام کے وقت ایک خبر ائی کہ ناندیڑسے قریب واقع دھنے گاو¿ں میں ائیڈیل کالونی میں رہنے والے پولیس عملدار افضل خان پٹھان عمر 54 سال ملازم ناندیڑ ایئرپورٹ پولیس سٹیشن نے اپنی سرکاری بندوق سے اپنی بیوی پر فائرنگ کر دی

جس میں ان کی بیوی نسیمہ افضل پٹھان عمر54سال کی اسی وقت جائے واردات پر موت ہوگیی۔ بتایا جاتا ہے کہ افضل پٹھان نے اپنی بیوی کو سرکاری ریوالورور سے پیٹ میں گولی ماری جو سامنے کے حصے سے باہر نکل گئی ۔اس واقعے کے بعد افضل پٹھان نے بندوق وہاں رکھ دیا اور ناندیڑ دیہی پولیس سٹیشن میں حاضر ہو کر اس کی اطلاع خود ہی دی۔

بتایا جاتا ہے کہ افضل پٹھان کے بچے اعلی تعلیم یافتہ ںہے اور دیگر مقامات پر ملازمت کرتے ہیں اس معاملے میں نانندیڑدیہی پولس سٹیشن کی پی ائی ریکھا بندی کاڑے کی شکایت پر پولیس نے افضل پٹھان کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 103 ایک کے تحت جرم نمبر 843 202´4 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے جس کی مزید تفتیش پی ائی سچین گاڑوے کر رہے ہیں ٓج سچن کارڈوے نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ افضل پٹھان کو عدالت نے پیش کیا اور جج سے مطالبہ کیا کہ تفتیش کے لیے ملزم کو پولیس کی کسٹڈی میں دیا جائے اس بحث کے بعد جج نے افضل پٹھان کو 22 ستمبر تک پولیس کسٹڈی ریمانڈ میں بھیج دیا ہے،

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading