📢 اقبال نگر: فاطمہ اسکول کے بازو ڈی پی خراب، چار دن سے بجلی بند
اقبال نگر گاڑے گاؤں روڈ پر واقع فاطمہ اسکول کے بازو جو ڈی پی نصب ہے، وہ مسلمانوں کے علاقے میں واقع ہے جہاں ایک بڑی آبادی رہائش پذیر ہے۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ گزشتہ چار دنوں سے یہاں بجلی غائب ہے اور کوئی پرسانِ حال نہیں۔
🕌 امت مسلمہ شدید پریشانی کا شکار ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ووٹ کے وقت تو نمائندے آتے ہیں، لیکن عوامی مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی جاتی۔
📌 عوام نے گاڑے گاؤں روڈ کے بااثر افراد اور ذمہ داران سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر اس مسئلے کا نوٹس لیں اور بجلی کی بحالی کے لیے اقدامات کریں۔ اور محمکہ بجلی سے مطالبہ کریں کہ جلد از جلد ڈی پی کا کام کرے اور بجلی بحال کریں۔
👩👧 خواتین نے بھی احتجاج میں حصہ لیا اور اپنی آواز بلند کی۔ احتجاج کے بعد تقریباً دو گھنٹے کے لیے بجلی بحال کی گئی، مگر افسوس کہ پھر دوبارہ بند ہو گئی۔
⚡ بجلی کی عدم دستیابی نہ صرف روزمرہ زندگی کو متاثر کر رہی ہے بلکہ بچوں کی تعلیم اور بزرگوں کی صحت بھی خطرے میں ہے۔