ناندیڑ: اسکول میں شراب پی کر ہنگامہ آرائی، معلم نے پھانسی لگا دی

ناندیڑ:21 ڈسمبر ۔ (ورقِ تازہ نیوز)مالاکولی کے قریب واقع لمبوٹی کے ضلع پریشد پرائمری اسکول کے ایک ٹیچر کو شراب پینے کے بعد اسکول میں ہنگامہ کرتے ہوئے پایا گیا۔ اس کے بعد گاؤں والوں نے مالاکولی پولس میں شکایت درج کرائی۔ اس کے بعد بدھ (18ڈسمبر) کی رات ٹیچر نے اپنی رہائش گاہ پر پھانسی لگا کر خودکشی کرنے کا واقعہ سامنے آیا۔ جس سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔اس بارے میں مزید معلومات یہ ہے کہ گووند گیانوبا گائیکواڑ (عمر 50، ساکن ہڈولی جہگیر، لوہا) جو کہ لمبوٹی (لوہا) کے ضلع پریشد پرائمری اسکول کے استاد ہیں، گزشتہ تین چار سال سے ناندیڑ میں پرائمری ٹیچر کے طور پر کام کر رہے تھے۔ گاؤں والوں نے بتایا کہ وہ اسکول میں شراب پی کر فساد برپا کررہے تھے۔ اس کے بعد مالاکولی کے بنیادی مرکز صحت میں اس کا طبی معائنہ کرایا گیا۔ پھر اس نے پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔ مرحوم استاد نے پسماندگان میں تین بچے، بیوی اور نواسے نواسیاں ہیں۔

اسسٹنٹ پولس انسپکٹر سنجے نیلپتروار نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن میں اچانک موت کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading