ناندیڑ۔ ہُبلی اور ناندیڑ۔ تروپتی خصوصی ٹرینیں شروع

ناندیڑ:14جولائی ( ورقِ تازہ نیوز) ساﺅتھ سینٹرل ریلوے نے ناندیڑ تا کرناٹک ریاست کے ہبلی کے درمیان خصوصی ٹرینیں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان خصوصی ٹرینوں کے 6پھیروں کو منظور کیا گیا ہے۔ یہ خصوصی ٹرینیں ناندیڑ سے ہر ہفتہ کو دوپہر 2 بجکر 10 منٹ کو روانہ ہوگی اور پربھنی، گنگاکھیڑ، پرلی، لاتور، کُرڈوواڑی، پنڈھرپور، میرج، لونڈھا جنکشن، دھارواڑ روٹ سے ہبڑی میں دوسرے دن اتوار کی صبح 9 بجے پہنچے گی۔ واپسی کے سفر میں یہ خصوصی ٹرین اتوار کی صبح 11 بجکر 15 منٹ کو مندرجہ بالا روٹ سے ہوتے ہوئے روانہ ہوگی اور ناندیڑ کو پیر کی صبح 8 بجکر 10 منٹ کو پہنچے گی۔

ناندیڑ۔ ہبڑی خصوصی ٹرین کی ہفت روزہ خدمات: (۱) ٹرین نمبر 07635 بتاریخ 16 جولائی، 23 اور 30 جولائی 2022ءکو ہفتہ کے دن 2 بجکر 10 منٹ کو روانہ ہوگی اور پورنا، پربھنی، گنگاکھیڑ، پرلی، لاتور روڈ، لاتور، عثمان آباد، بارشی ٹاﺅن، کُرڈوواڑی، پنڈھرپور، سنگولا، میرج، گھاٹ پربھا، بیلگاوی، لونڈھا جنکشن، دھارواڑ کی روٹ سے ہبڑی کو دوسرے دن اتوار کی صبح 9 بجے پہنچے گی۔ (۲) ٹرین نمبر 07636 بتاریخ 17 جولائی، 24جولائی،31 جولائی 2022ءکو اتوار کی صبح 11 بجکر 15 منٹ کو روانہ ہوگی اور اُسی روٹ سے ناندیڑ میں پیر کی صبح 8 بجکر 10 منٹ کو پہنچے گی۔ (۳) اس ٹرین میں فرسٹ کلاس ایئرکنڈیشنگ، سیکنڈ کلاس ایئرکنڈیشنگ، تھرڈ کلاس ایئرکنڈیشنگ، سلیپر کلاس، جنرل اور ایس ایل آر ڈبے کی سہولت ہے۔

ناندیڑ۔ تروپتی کے درمیان چار خصوصی ٹرینیں: (۱) ناندیڑ۔ تروپتی ہفتہ وار خصوصی ٹرین :ٹرین نمبر 07633 بتاریخ 16 جولائی، 23 جولائی 2022ءکو سنیچر کی دوپہر 12 بجے روانہ ہوگی اور پورنا، پربھنی، گنگاکھیڑ، پرلی، لاتور روڈ، اُودگیر، بھالکی، بیدر، ظہیرآباد، وقارآباد، تاندور، سیرم، چتتاپور، سلے ہالّی، یادگیر، کرشنا، رائے چور، منترالیم روڈ، ادونی، گنٹکل، گُتی، تادی پاتری، ایرگاگنتلا، کڈپا، رینی گنتا روٹ سے تروپتی میں دوسرے دن اتوار کی صبح 8 بجکر 30 منٹ کو پہنچے گی۔ (۲) تروپتی۔ ناندیڑ ہفتہ وار خصوصی ٹرین: ٹرین نمبر 07634 بتاریخ 17 جولائی، 24 جولائی 2022ءکو اتوار کی شب 9 بجے روانہ ہوگی اور اسی روٹ ناندیڑ میں دوسرے دن پیر کی شام 5 بجکر 20 منٹ کو پہنچے گی۔ (۳) اس ٹرین میں فرسٹ کلاس ایئرکنڈیشنگ، سیکنڈ کلاس ایئرکنڈیشنگ، تھرڈ کلاس ایئرکنڈیشنگ، سلیپر کلاس، جنرل اور ایس ایل آر ڈبے کی سہولت ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading