ناندیڑ۔بیدرنئی براڈ گیج لائن کی تعمیر کےلئے750کروڑ روپے منظور

ممبئی:4/جنوری (ورق تازہ نیوز)آج ریاستی کابینہ اجلاس میں مجوزہ ناندیڑ۔ بیدر نئے براڈ گیج لائن پروجیکٹ کی تنصیب کے لیے ریاستی حکومت نے اپنے حصے کی رقم 750 کروڑ روپے منظور کی ہے۔ اس رقم کی منظور سے مذکورہ ریلوے لائن تنصیب کے کام میں تیزی آئے گی۔کابینی اجلاس کی صدارت وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے نے کی۔

ریاست مہاراشٹر کے دیہی علاقوں اور غیر ترقی یافتہ علاقوں میں ریلوے لائن پروجیکٹ پر خرچ ہونے والی 40 تا 50 فیصد رقم کی ادائیگی کی پالیسی ریاست حکومت نے اپنائی ہے ۔ناندیڑتا بیدر157 کلومیٹر کی مسافت ہے اس مسافت کا 100.75 کلومیٹر علاقہ مہاراشٹر سے گزرتا ہے اور باقی 56 کلومیٹر کی لائن کرناٹک سے گزرتی ہے ۔اس نئی ریلوے لائن کی تعمیر سے ناندیڑتابیدر کا فاصلہ 145 کلومیٹر کم ہو جائے گا۔ اس لائن پر 14 ریلوے اسٹیشن ہوں گے۔ اس نئی ریلوے لائن پر خرچ ہونے والی بقایہ رقم مرکز حکومت دے رہی ہے

۔ مرکز حکومت نے ریلوے لائن کے سال 2023 2024- کے بجٹ میں 100 کروڑ روپے مختص کیے ہیں اس رقم میںبیدر ریلوے اسٹیشن کی تعمیر نو بھی شامل ہے۔ مراٹھواڑہ اور کرناٹک کے عوام کئی سالوں سے ناندیڑ تا بیدر ریلوے کا مطالبہ کر رہے تھے ۔دونوں ریاستوں کے ممبران پارلیمنٹ اور ر رکن اسمبلی نے مرکز کی حکومت سے نمائندگی کی تھی ۔ فی الحال ناندیڑ۔بیدر کے لئے پربھنی ٗ پرلی ریلوے لائن جاتی ہے جس کا فاصلہ زیادہ ہے اور وقت بھی زائد لگتا ہے

۔واضح ہوکہ  ریاست کرناٹک حکومت نے اپنے علاقے سے  گزرنے والی نئے ریلوے لائن پر اپنے حصے کی 50 فیصد ر رقم ادا کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ناندیڑ گردوارہ حضور صاحب اور بیدر میں نانک صاحب گردوارہ ہے جہاں پر روزانہ ہزاروں کی تعداد میں زائرین آتے ہیں انھیں بڑی راحت ملے گی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading