ناندیڑ:29اگست ۔(ورق تازہ نیوز)مسافروںکے ہجوم کو دیکھتے ہوئے ساوتھ سنٹرل ریلوے نے 3ستمبر سے ناندیڑ ۔اورنگ آباد ۔ناندیڑ نئی ایکسپریس ٹرین شروع کی ہے ۔
یہ اسپیشل ٹرین 30ستمبر تک اتوار کوچھوڑ کر روزانہ صبح آٹھ بجے ناندیڑ سے چلے گی ۔گاڑی پورنا ‘ پربھنی ‘ مانوت روڈ ‘ سیلو‘پرتور ‘ رجنی ‘جالنہ ‘ بدناپور ‘مکندواڑی پر توقف کرکے دوپہر 12:45بجے اورنگ آباد پہونچے گی ۔
واپسی میں اورنگ آباد سے شام چھ بجکر 10منٹ پرچلے گی اورناندیڑ رات دس بجے پہونچے گی ۔ اس گاڑی کو آٹھ ڈبے لگے ہیں ۔ اس طرح کاپریس نوٹ ناندیڑ ڈویژنل ریلوے آفس نے جاری کیا ہے۔
