اردھا پور (ورق تازہ نیوز)ناندیڑ-حدگاو¿ں شاہراہ پر آج صبح 9 بجے ایک کار کے شدید حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ ڈھائی ماہ کے معصوم بچے سمیت چار افراد زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔اردھا پور شہر کے قریب ایک منگل کاریالیہ کے سامنے تیز رفتار کار (MH-26 AK 4956) بے قابو ہو کر ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔
اس خوفناک تصادم میں وجے کھندارے (عمر 45 سال، ساکن ساپتی) موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔کار ناندیڑ سے حدگاو¿ں کی جانب جا رہی تھی کہ یہ حادثہ پیش آیا۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ہائی وے انچارج وجے پاٹل سمیت پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ نریندر آچاریہ سنستھان اور 108 ایمبولینس کی مدد سے زخمیوں کو فوری طور پر باہر نکالا گیا۔
زخمیوں میں رتو جا کامبلے (24)، آروہی پنڈت (10)، آدرش کھندارے (22) اور ایک ڈھائی ماہ کا معصوم بچہ شامل ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق اس بچے کی حالت نہایت تشویشناک ہے۔