ناندیڑ:ہائی و ے پر خوفناک حادثہ شیخ محسن‘فریدہ اورجنید کی موقع پر ہی موت ہو گئی

مکرم آباد: 23مئی ( ورق تازہ نیوز)ناندیڑ۔ بیدر قومی شاہراہ نمبر 161 (A) پر بہاری پور کے قریب ایک خوفناک حادثہ پیش آیا، جو کہ مکرم آباد سے تھوڑی دوری پر ہے، یہ افسوسناک واقعہ آج جمعرات کو 3 بجے دوپہرکے درمیان پیش آیا۔اس سلسلے میں ایک تفصیلی رپورٹ کے مطابق مکھیڈ تعلقہ کے پرتا پور پھاٹا کے شیخ محسن غنی صاب شیخ (30سال)، اس کی بیوی فریدہ شیخ (28سال) اور جنید محسنشیخ (5 سال) مکھیڑ سے مکرم آباد آرہے تھے کہ

انکی دو پہیہ گاڑی نے بہاری پور گاو¿ں کے قریب سڑک کے کنارے کھڑی ٹریکٹر ٹرالی کو ٹکرماری جس کی وجہہ سے بایک پرسوار میاں بیوی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ پانچ سالہ بچے کو علاج کے لیے ا±دگیر لے جایا جارہا تھاکہ راستے میں معصوم نے دم توڑ دیا۔تینوں کی لاشوں کو پرائمری ہیلتھ سنٹر مکرم آباد لایا گیا اور پوسٹ مارٹم اور پولیس کے پنچنامے کا عمل جاری تھا

اس وقت پی ایس آئی چاند سید‘خفیہ برانچ کے سب انسپکٹر مادھو ملگیروار سمیت پولیس اہلکار موجود تھے۔تھانہ مکرم آباد کے اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر بھل چندر تڈکے نے فوری طور پر جائے وقوعہ کا دورہ کیا

اور معائنہ کیا تو ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک دو پہیہ گاڑی سڑک کے کنارے کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی جب کہ مکرم آباد آ رہے تھے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading