ناندیڑ:23مئی ( ورق تازہ نیوز) پولیس سپرنٹنڈنٹ سری کرشنا کوکاٹے کی رہنمائی میں اردھا پور پولس نے آج علی الصبح تعاقب کرتے ہوئے ٹرک سے 22 بیل برآمد کئے اور انہیں پکڑ لیا۔ ان میں سے 3 مر چکے تھے۔پولیس کی طرف سے دی گئی اطلاع کے مطابق آج اردھا پور پولیس انسپکٹر چندر شیکھر کدم، پولیس سب انسپکٹر شیخ ایوب، پولیس املدار کدم، ڈانگے صبح 6 بجے بھوکر پھاٹہ سے بھوکر جانے والی سڑک پر بارسگاوں پتی کے قریب گشت کررہے تھے اور ٹرک نمبر MH40 BL3762 کو رکنے کا اشارہ کیا۔ لیکن وہ ٹرک نہیں رکا اور آگے بھاگا، اردھا پور پولیس نے اس کا پیچھا کر کے اسے روک دیا۔
اس ٹرک میں گائے کے نسل کے جانوروں کو ایسی حالت میں لے جایا جا رہا تھا جو درد کا باعث بنتے۔ یہ ٹرک ناگپور سے جانوروں کو لے کر حیدرآباد (تلنگانہ) جا رہا تھا۔ اس ٹرک میں کل 22 مویشی تھے جن میں تین مردہ پائے گئے۔ باقی 19 بیلوں میں دو گورے تھے۔ ان بیلوں کی کل قیمت 3 لاکھ 80 ہزار ہے اور ٹرک کی قیمت کیساتھ سیکشن 6، سیکشن 11(1)(d)(e) پریوینشن آف کرولٹی ٹو اینیملز ایکٹ 1960 اور سیکشن 47(a) ‘ 48, 50, 56, (c) ٹرانسپورٹ آف اینیمل رولز 1978 کی دفعہ 184, 134/ موٹر وہیکل ایکٹ 187 کے ساتھ اور مہاراشٹر پولیس ایکٹ کی دفعہ 119 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
٭ناندیڑ:ناندیڑ دیہی پولیس نے 21 مئی کو ایک پک اپ گاڑی میں لے جا رہے گائے کی نسل کے دس بیلوں کو ضبط کیا ہے۔ ان گوروں کی قیمت ایک لاکھ 83 ہزار روپے ظاہر کی گئی ہے۔پولس انسپکٹر مادھو گنپتی مانے کی طرف سے درج کرائی گئی شکایت کے مطابق، 21 مئی کو تقریباً 11.30 بجے، انہوں نے اور ان کے ساتھی پولیس افسران نے ملت نگر، نمک فیکٹری کے سامنے بولورو پک اپ گاڑی MH26 BE5322 کو چیک کیا۔ اس میں گائے کی نسل کے دس بیلوں کو باندھ کر بے رحمی سے پیٹا گیا۔
ناندیڑ دیہی پولیس نے مہاراشٹرا اینیمل ویلفیئر ایکٹ کے تحت شیخ ساجد شیخ محبوب (21سال) اردھا پور، عبدالرزاق مولا قریشی نئی آبادی اردھاپور اور بیل خریدار اور بیل بیچنے والے کے خلاف مقدمہ نمبر 404/2024 درج کیا ہے۔ اس جرم کی تفتیش پولیس افسر تلنگے کر رہے ہیں۔