ناندیڑ:کیاسچ میں زیرزمین آگ نکل رہی ہے؟

ناندیڑ:23جون ۔(ورق تازہ نیوز)آج صبح سے ہی کنوٹ میں گزشتہ روز آئے زلزلے سے متعلق کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہےں جس میں کہا گیا کہ یہ تصاویر کنوٹ کی ہے اور زلزلے کا مقام پتہ چل گیا ہے اور زیر زمین آگ لگی ہوئی ہے اور لاوا نکل رہا ہے لیکن ان تصاویر کے بارے میں ضلعی انتظامیہ اور دیگر ذرائع سے سے معلومات لی گئی تو انکشاف ہوا کہ یہ تصاویر کنوٹ کی نہیں ہے بلکہ کسی دوسرے شہر کی ہے کسی کھیت میں آگ لگ گئی تھی ۔4313f30b-8eef-4c1d-bdc0-8ac77f6ab1e51eedee95-86d0-4c97-93fe-a2189e3e705c4f1b8c30-8fbb-4b6b-9f5a-6ffa021bf88b
اور زمین کے درمیان پڑی دراڑوں میں بھی آگ لگ گئی تھی جس کی تصاویر 15 جون 2019 کوموبائل کیمرے سے کھینچی گئی ہیں جس پر تصویر کشی کی تاریخ واضح نظر آرہی ہے ۔جب کہ زلزلہ کنوٹ تعلقہ میں 21جون کی شب ساڑھے نو بجے آیا تھا ۔ سوشل میڈیا پر کل سے یہ تصاویرگشت کر رہی ہیں جس کی وجہ سے عوام میں کافی کا خوف و دہشت کا ماحول پیدا ہو گیا تھا لیکن اس بارے میں ضلع انتظامیہ اور دیگر ذرائع سے معلومات حاصل کرنے پر یہ واضح ہوگیا کہ یہ تصاویر کنوٹ کی نہیں بلکہ کسی اور مقام کی ہے ۔اسلئے عوام الناس سے افواہوںپردھیان نہ دینے کی اپیل کنوٹ کے تحصیلدار جادھو نے کی ہے ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading